صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
903. (670) باب عدد (ركعات) صلاة الاستسقاء
نماز استسقاء کی تعداد رکعات کا بیان
حدیث نمبر: 1418
قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي خَبَرِ يُونُسَ وَمَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: صَلَّى رَكْعَتَيْنِ"
امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جناب یونس اور معمر کی امام زہری سے بیان کردہ روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت پڑھائی تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: 1418]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1005، 1011، 1012، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 894، ومالك فى (الموطأ) برقم: 646، وابن الجارود فى "المنتقى"، 281، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1406، 1407، 1410، 1414، 1415، 1418، 1420، 1424، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2864، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1225، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1504،وأبو داود فى (سننه) برقم: 1161، والترمذي فى (جامعه) برقم: 556، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1574، 1575، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1267، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6475، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1799، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16695»
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1418 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1418
فوائد:
➊ یہ اور دیگر احادیث جو نماز استسقاء کے بارے میں وارد ہیں، دلیل ہیں کہ نماز استسقاء دو رکعت ہے۔
➊ یہ اور دیگر احادیث جو نماز استسقاء کے بارے میں وارد ہیں، دلیل ہیں کہ نماز استسقاء دو رکعت ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1418]
حدیث نمبر: 1418M
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ، فَقَالَ: كَمَا يُصَلِّي فِي الْعِيدَيْنِ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ امام ثوری کی ہشام بن اسحاق کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ جس طرح آپ عیدین کی نماز پڑھتے تھے۔ (اسی طرح استسقاء میں بھی تکبیرات پڑھی جائیں گی۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: 1418M]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1418 in Urdu