الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
917. (684) بَابُ تَرْكِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ لِصَلَاةِ الْعِيدَيْنِ،
نماز عیدین کے لیے اذان اور اقامت نہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر: Q1432
وَهَذَا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ أَنْ لَا أَذَانَ، وَلَا إِقَامَةَ إِلَّا لِصَلَاةِ الْفَرِيضَةِ، وَإِنْ صُلِّيَتْ غَيْرُ الْفَرِيضَةِ جَمَاعَةً
اور یہ مسئلہ اسی جنس سے ہے جس کے بارے میں میں بتا چکا ہوں کہ اذان اور اقامت صرف فرض نماز کے لئے ہے، اگرچہ غیر فرض نماز باجماعت ادا کی جائے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: Q1432]
حدیث نمبر: 1432
نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَزَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُؤَذِّنْ وَلَمْ يُقِمْ"
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید کی نمازیں ادا کی ہیں نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کہلوائی اور نہ اقامت کہلوائی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1432]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 887، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1432، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2819، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1148، والترمذي فى (جامعه) برقم: 532، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6252، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21201»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن سمرة السوائي | صحابي | |
👤←👥سماك بن حرب البكري سماك بن حرب البكري ← جابر بن سمرة السوائي | صدوق , وروايته عن عكرمة خاصة مضطربة , وقد تغير بأخرة ، فكان ربما يلقن | |
👤←👥شريك بن عبد الله النخعي شريك بن عبد الله النخعي ← سماك بن حرب البكري | صدوق يخطئ كثيرا , تغير حفظه منذ ولي القضاء بالكوفة ، وكان عادلا فاضلا عابدا شديدا على أهل البدع | |
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي موسى بن إسماعيل التبوذكي ← شريك بن عبد الله النخعي | ثقة ثبت |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1432 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1432
فوائد:
➊ نماز عیدین میں اذان و اقامت کہنا غیر مشروع فعل ہے۔
◈ عراقی کہتے ہیں کہ تمام علماء کا اس مسئلہ پر عمل ہے
◈ اور ابن قدامہ کہتے ہیں کہ اس بارے میں علماء کا خاص اختلاف نہیں ہے۔ [نیل الاوطار: 214/2]
➋ نماز عیدین سے قبل اشعار، نظمیں اور ترانے وغیرہ پڑھنا بدعت ہے۔
➊ نماز عیدین میں اذان و اقامت کہنا غیر مشروع فعل ہے۔
◈ عراقی کہتے ہیں کہ تمام علماء کا اس مسئلہ پر عمل ہے
◈ اور ابن قدامہ کہتے ہیں کہ اس بارے میں علماء کا خاص اختلاف نہیں ہے۔ [نیل الاوطار: 214/2]
➋ نماز عیدین سے قبل اشعار، نظمیں اور ترانے وغیرہ پڑھنا بدعت ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1432]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1432 in Urdu
سماك بن حرب البكري ← جابر بن سمرة السوائي