صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
919. (686) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرُ لِلْعِلَّةِ الَّتِي كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرِجُ الْعَنَزَةَ إِلَى الْمُصَلَّى،
اس حدیث کا بیان جو وہ علت کا کرتی ہے جس بناء پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیزہ لیکر عیدگاہ جایا کرتے تھے
حدیث نمبر: Q1435
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّهُ إِنَّمَا كَانَ خَرَّجَهَا إِذْ لَا بِنَاءَ بِالْمُصَلَّى يَوْمَئِذٍ يَسْتُرُ الْمُصَلِّيَ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے نیزہ ساتھ لیکر جایا کرتے تھے۔ کیونکہ ان دونوں عیدگاہ میں ایسی کوئی عمارت نہیں تھی جو نمازی کے لئے سُترہ بن سکتی [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: Q1435]
حدیث نمبر: 1435
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْرٍ الأَيْلِيُّ ، أَنَّ سَلامَةَ حَدَّثَنِي، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى فِي الأَضْحَى وَالْفِطْرِ خَرَجَ بِالْعَنَزَةِ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى تُرْكَزَ فِي الْمُصَلَّى فَيُصَلِّي إِلَيْهَا، وَذَلِكَ أَنَّ الْمُصَلَّى كَانَ فَضَاءً لَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ مَبْنِيٌّ يَسْتَتِرُ بِهِ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الضحیٰ والے دن ایک بر چھی ساتھ لیکر (عید گاہ میں) جاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھاتے وقت اُسے اپنے سامنے گاڑ لیتے تھے۔ اور اُس کی طرف مُنہ کر کے نماز پڑھتے تھے۔ اس کا سبب یہ تھا کہ عیدگاہ میں کوئی عمارت نہیں تھی کہ جسے سُترہ بنا کر نماز پڑھی جائے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1435]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 494، 498، 972، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 501، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 798، 799، 1433، 1434، 1435، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2377، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 746، وأبو داود فى (سننه) برقم: 687، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 941، 1304، 1305، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3515، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4704»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1435 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1435
فوائد:
➊ عیدگاہ میں اسلحہ لے کر چلنا مکروہ فعل ہے۔
لیکن کسی شرعی ضرورت کے تحت عیدگاہ میں اسلحہ لے جانا جائز ہے۔
➋ عیدگاہ میں اگر دیوار وغیرہ نہ ہو تو سترہ کے لیے نیزہ یا کسی اور سترہ کا اہتمام کرنا جائز و مستحب ہے۔
➊ عیدگاہ میں اسلحہ لے کر چلنا مکروہ فعل ہے۔
لیکن کسی شرعی ضرورت کے تحت عیدگاہ میں اسلحہ لے جانا جائز ہے۔
➋ عیدگاہ میں اگر دیوار وغیرہ نہ ہو تو سترہ کے لیے نیزہ یا کسی اور سترہ کا اہتمام کرنا جائز و مستحب ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1435]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1435 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي