صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
931. (698) باب قراءة القرآن فى الخطبة، والاقتصاد فى الخطبة، والصلاة جميعا
خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور خطبہ اور نماز دونوں میں میانہ روی اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1448
نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ الْحَسَنُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَخْطُبُ قَائِمًا، وَيَجْلِسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ وَيَتْلُو آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ، وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا، وَصَلاتُهُ قَصْدًا" ، غَيْرَ أَنَّ الْحَسَنَ، قَالَ: وَكَانَ يَتْلُو عَلَى الْمِنْبَرِ فِي خُطْبَتِهِ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ فرماتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبوں کے درمیان بیٹھ جاتے تھے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ میں) قرآن مجید کی آیات تلاوت کرتے تھے، اور آپ کا خطبہ درمیانہ ہوتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی۔ جناب حسن کی روایت میں ہے کہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ میں منبر پر قرآن مجید کی آیات پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1448]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 606، 618، 643، وابن الجارود فى "المنتقى"، 325، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 531، 1447، 1448، 1525، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1823، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 728، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1414، وأبو داود فى (سننه) برقم: 403، 537، 806، والترمذي فى (جامعه) برقم: 202، 507، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 673، 713، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1837، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3044»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن سمرة العامري، أبو خالد، أبو عبد الله | صحابي | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← جابر بن سمرة العامري | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان وكيع بن الجراح الرؤاسي ← سفيان الثوري | ثقة حافظ إمام | |
👤←👥سلم بن جنادة السوائي، أبو السائب سلم بن جنادة السوائي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي | ثقة | |
👤←👥الحسن بن محمد الزعفراني، أبو علي الحسن بن محمد الزعفراني ← سلم بن جنادة السوائي | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1448 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1448
فوائد:
➊ نمازِ جمعہ کے دونوں خطبے کھڑے ہو کر دینا مسنون ہے۔ اور دونوں خطبوں میں قرآن کریم کی آیات تلاوت کر کے لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا مسنون ہے۔
➋ نمازِ جمعہ کے دونوں خطبوں اور نمازِ جمعہ میں میانہ روی اختیار کرنا مستحب عمل ہے۔
➊ نمازِ جمعہ کے دونوں خطبے کھڑے ہو کر دینا مسنون ہے۔ اور دونوں خطبوں میں قرآن کریم کی آیات تلاوت کر کے لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا مسنون ہے۔
➋ نمازِ جمعہ کے دونوں خطبوں اور نمازِ جمعہ میں میانہ روی اختیار کرنا مستحب عمل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1448]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1448 in Urdu
سماك بن حرب الذهلي ← جابر بن سمرة العامري