صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
938. (705) باب النزول عن المنبر للسجود إذا قرأ الخاطب السجدة على المنبر
جب خطیب سجدہ والی آیت کی تلاوت کرے تو (سجدہ کرنے کے لئے) منبر سے نیچے اُترنے کا بیان
حدیث نمبر: Q1455
إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ؛ فَإِنَّ فِي الْقَلْبِ مِنْ هَذَا الْإِسْنَادِ؛ لِأَنَّ بَعْضَ أَصْحَابِ ابْنِ وَهْبٍ أَدْخَلَ بَيْنَ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ وَبَيْنَ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي هَذَا الْخَبَرِ إِسْحَاقَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ وَلَسْتُ أَرَى الرِّوَايَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي فَرْوَةَ هَذَا
حدیث نمبر: 1455
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، وَحَدَّثَنَا خَالِدٌ هُوَ يَزِيدُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلالٍ وَهُوَ سَعِيدٌ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ:" خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَرَأَ ص فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نَزَلَ فَسَجَدَ، وَسَجَدْنَا مَعَهُ، وَقَرَأَ بِهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَيَسَّرْنَا لِلسُّجُودِ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ لِلسُّجُودِ"، فَنَزَلَ وَسَجَدَ وَسَجَدْنَا
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوران خطبہ میں) سورۃ ص کی تلاوت کی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ والی آیت تلاوت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (منبر سے) اُتر کر سجدہ کیا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔ ایک مرتبہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلاوت فرمائی تو جب آپ آیت سجدہ پر پہنچے تو ہم نے سجدہ کرنے کی تیاری کرلی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (تیار دیکھا) تو فرمایا: ”بلاشبہ یہ تو ایک نبی (داؤد علیہ السلام) کی توبہ کا مقام ہے۔ لیکن میں نے تمہیں سجدہ کرنے کے لئے تیار دیکھا ہے۔ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور سجدہ کیا اور ہم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1455]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1455، 1795، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2765، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1056، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1410، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3807، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11920»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1455 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1455
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ دورانِ خطبہ آیتِ سجدہ کی تلاوت کے وقت خطبہ منقطع کرنا اور منبر سے اتر کر سجدہ کرنا اور سجدہ تلاوت کے بعد دوبارہ منبر پر براجمان ہونا اور بقیہ خطبہ ارشاد کرنا جائز ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ دورانِ خطبہ آیتِ سجدہ کی تلاوت کے وقت خطبہ منقطع کرنا اور منبر سے اتر کر سجدہ کرنا اور سجدہ تلاوت کے بعد دوبارہ منبر پر براجمان ہونا اور بقیہ خطبہ ارشاد کرنا جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1455]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1455 in Urdu
عياض بن عبد الله العامري ← أبو سعيد الخدري