صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
974. (23) بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ فِي الظُّلَمِ بِاللَّيْلِ
رات کے اندھیرے میں نماز کی طرف چل کر جانے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1499
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظَّلامِ بِالنُّورِ التَّامِّ"
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اندھیروں میں (مساجد کی طرف نماز کے لئے) چل کرجانے والوں کو مکمّل نور کی خوشخبری دے دو۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1499]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1498، 1499، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 773، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 780، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5054، والطبراني فى(الكبير) برقم: 5800»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1499 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1499
فوائد:
➊ ایسے نمازی جو سخت اندھیرے میں نمازِ فجر و عشاء کے لیے پیدل چل کر مسجد میں پہنچتے ہیں، انہیں اس مشقت کے عوض روزِ قیامت پل صراط پر اندھیرے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور پل صراط پر ان کی تمام جہات نور سے منور کر دی جائیں گی، جس سے وہ باآسانی پل صراط عبور کر لیں گے۔
➋ ان احادیث میں سخت اندھیرے میں نماز کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی فضیلت کا بیان ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1499]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1499 in Urdu
سلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي