صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1006. (55) باب إمامة الرجل الرجل والغلام غير المدرك والمرأة الواحدة.
امام کا ایک مرد، ایک نا بالغ لڑکے اور ایک عورت کی امامت کرانے کا بیان
حدیث نمبر: 1540
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ بِمِثْلِهِ
امام صاحب نے جناب عبدالجبار بن علاء کی سند سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا روایت جیسی روایت بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1540]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 380، 727، 860، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 658، ومالك فى (الموطأ) برقم: 522، وابن الجارود فى "المنتقى"، 344، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1539، 1540، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2205، وأبو داود فى (سننه) برقم: 612، والترمذي فى (جامعه) برقم: 234، البيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5241، 5301، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12264»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1540 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1540
فوائد:
ان احادیث میں باجماعت نماز ادا کرنے کے کچھ آداب ہیں۔
➊ اگر نماز باجماعت ادا کرتے وقت دو مرد اور ایک عورت ہو تو امام و مقتدی ایک صف میں کھڑے ہوں گے اور اکیلی عورت علیحدہ صف میں کھڑی ہو گی۔ اگر دو یا دو سے زائد عورتیں ہوں تو ان کی صف بھی مردوں سے علیحدہ ہو گی۔
➋ عورتوں کا نفل و فرض نماز کی جماعت میں شامل ہونا جائز ہے۔ البتہ عورتوں کی صف مردوں سے پیچھے ہو گی اور مرد اور عورت ایک صف میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1540]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1540 in Urdu
إسحاق بن عبد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري