صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1018. (67) باب ذكر الاستهام على الصف الأول.
پہلی صف کے حصول کے لئے قرعہ اندازی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1555
نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا أَبُو قَطَنٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَوْ يَعْلَمُونَ أَوْ تَعْلَمُونَ مَا فِي الصَّفِّ الأَوَّلِ مَا كَانَتْ إِلا قُرْعَةً"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ جان لیں، یا تم جان لو کہ پہلی صف کا کس قدر اجر و ثواب ہے تو پھر صرف قرعہ اندازی ہی سے فیصلہ ہو (کہ کون پہلی صف میں کھڑا ہو گا)۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 615، 644، 652، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 437، ومالك فى (الموطأ) برقم: 220، وابن الجارود فى "المنتقى"، 333، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 391، 1475، 1481، 1482، 1484، 1554، 1555، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1659، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 539، وأبو داود فى (سننه) برقم: 548، 549، والترمذي فى (جامعه) برقم: 217، 225، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 791، 797، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2045، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7346»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1555 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1555
فوائد:
➊ اس حدیث میں اذان کہنے اور پہلی صف میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان ہے اور اذان کہنا اور پہلی صف میں نماز پڑھنا افضل اعمال میں سے ہے۔
➋ ◈ امام شوکانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث دلیل ہے کہ اذان کہنا، صف اول کا التزام کرنا اور عشاء وفجر کی نماز کے لیے مسجد میں جلدی پہنچنا مستحب عمل ہے۔ [نيل الأوطار: 2/355]
➊ اس حدیث میں اذان کہنے اور پہلی صف میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان ہے اور اذان کہنا اور پہلی صف میں نماز پڑھنا افضل اعمال میں سے ہے۔
➋ ◈ امام شوکانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث دلیل ہے کہ اذان کہنا، صف اول کا التزام کرنا اور عشاء وفجر کی نماز کے لیے مسجد میں جلدی پہنچنا مستحب عمل ہے۔ [نيل الأوطار: 2/355]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1555]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1555 in Urdu
نفيع بن رافع المدني ← أبو هريرة الدوسي