صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1022. (71) باب التغليظ فى التخلف عن الصف الأول
پہلی صف سے پیچھے رہنے والوں کے لئے سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: 1560
قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ الْكُوفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَى نَاسًا فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: " مَا يُؤَخِّرُكُمْ؟! لا يَزَالُ أَقْوَامٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي، وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ"
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو مسجد کے پچھلے حصّے میں دیکھا۔ آپ نے دریافت کیا: ”تمہیں کس چیز نے مؤخر کردیا ہے؟“ کچھ لوگ مستقل پیچھے رہیں گے حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ بھی اُنہیں پیچھے کر دے گا۔ تم آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو اور تمہارے بعد والے تمھاری اقتداء کریں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 438، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1560، 1612، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 794، وأبو داود فى (سننه) برقم: 680، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 978، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5278، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11311»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1560 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1560
فوائد:
➊ مسجد میں وقت پر پہنچ کر پچھلی صفوں میں بیٹھنا مکروہ فعل ہے، بلکہ اگر انسان جماعت کے قیام سے پہلے پہنچ جائے تو اسے اگلی صفوں میں داخل ہونا چاہیے۔
➋ اگلی صفوں میں نماز ادا کرنا باعثِ فضیلت بھی ہے۔
➌ پیچھے رہنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ کہیں روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت ہی سے محروم نہ ہو جائیں۔
➊ مسجد میں وقت پر پہنچ کر پچھلی صفوں میں بیٹھنا مکروہ فعل ہے، بلکہ اگر انسان جماعت کے قیام سے پہلے پہنچ جائے تو اسے اگلی صفوں میں داخل ہونا چاہیے۔
➋ اگلی صفوں میں نماز ادا کرنا باعثِ فضیلت بھی ہے۔
➌ پیچھے رہنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ کہیں روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت ہی سے محروم نہ ہو جائیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1560]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1560 in Urdu
المنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري