🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1023. (72) باب ذكر خير صفوف الرجال، وخير صفوف النساء
مردوں اور عورتوں کی بہترین صفوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1562
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَخَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ، وَشَرُّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ، وَشَرُّهَا الْمُقَدَّمُ، يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ، فَاحْفَظْنَ أَبْصَارَكُنَّ" . قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: مِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ ضِيقِ الإِزَارِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی بہترین صفیں اگلی ہیں اور ان کی بدترین صفیں پچھلی ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں اور ان کی بری صفیں اگلی ہیں اے عورتوں کی جماعت، جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نظروں کی حفاظت کرنا (تاکہ ان کے ستر پر نظر نہ پڑے)۔ امام سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی بکر سے پوچھا کہ (آپ نے عورتوں کو) یہ حُکم کیوں دیا؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ تنگ اور مختصر تہبند ہونے کی وجہ سے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 177، 357، 1562، 1577، 1693، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 402، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 694، 784، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2300، 2301، 3249، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1102»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد
Newسعيد بن المسيب القرشي ← أبو سعيد الخدري
أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥عبد الله بن أبي بكر الأنصاري، أبو محمد، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي بكر الأنصاري ← سعيد بن المسيب القرشي
ثقة ثبت
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← عبد الله بن أبي بكر الأنصاري
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← سفيان الثوري
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← الضحاك بن مخلد النبيل
ثقة ثبت
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1562 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1562
فوائد:
مردوں کی پہلی صفیں بہترین ہیں کا اطلاق عام صفوں پر ہے کہ ان کی پہلی صفیں ہمیشہ خیر و برکت کا باعث اور پچھلی صفیں بدترین ہیں۔
لیکن عورتوں کی صفوں سے مراد وہ اگلی صفیں ہیں جہاں وہ مردوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھیں، البتہ اگر وہ مردوں سے علیحدہ نماز پڑھیں تو ان کی اگلی صفیں بہترین اور پچھلی صفیں بدترین شمار ہوں گی۔
اور خواتین و حضرات کی بری صفوں سے مراد یہ ہے کہ ایسی صفیں اجر و ثواب کی کمی کا باعث ہیں اور مطلوبِ شریعت سے بعید تر ہیں۔
نیز مردوں کے ساتھ حاضری کی صورت میں عورتوں کی پچھلی صفوں کو اس لیے افضل قرار دیا گیا ہے کہ اس صورت میں وہ مردوں کے اختلاط اور دیکھنے سے دور رہیں گی اور ان کی حرکات و سکنات اور کلام سننے سے کوئی تعلقِ خاطر پیدا نہیں ہوگا۔ [شرح النووي: 183/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1562]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1562 in Urdu