صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1027. (76) باب النهي عن الاصطفاف بين السواري
ستونوں کے درمیان صفیں بنانا منع ہے
حدیث نمبر: 1568
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَحْمُودٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَزَحَمَنَا إِلَى السَّوَارِي، فَقَالَ" كُنَّا نَتَّقِي هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
جناب عبدالحمید بن محمود بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پہلومیں کھڑے ہوکر نماز پڑھی۔ ہجوم کی وجہ سے ہم ستونوں تک پہنچ گئے تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اس کام سے بچتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1568]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1568، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2218، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 820، وأبو داود فى (سننه) برقم: 673، والترمذي فى (جامعه) برقم: 229، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5285، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12533»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥عبد الحميد بن محمود المعولي عبد الحميد بن محمود المعولي ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة | |
👤←👥يحيى بن هانئ المرادي، أبو داود يحيى بن هانئ المرادي ← عبد الحميد بن محمود المعولي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← يحيى بن هانئ المرادي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1568 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1568
فوائد:
➊ احادیث دلیل ہیں کہ ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا مکروہ ہے اور ◈ ابوبکر بن عربی نے اس کی علت یہ بیان کی ہے کہ یہ صورت صفوں کے انقطاع کا باعث ہے۔
➋ ◈ امام ترمذی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اہل علم کی ایک جماعت نے ستونوں کے درمیان صف بندی کو مکروہ خیال کیا ہے اور احمد و اسحاق کا یہی موقف ہے۔ [عون المعبود: 2/159]
➊ احادیث دلیل ہیں کہ ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا مکروہ ہے اور ◈ ابوبکر بن عربی نے اس کی علت یہ بیان کی ہے کہ یہ صورت صفوں کے انقطاع کا باعث ہے۔
➋ ◈ امام ترمذی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اہل علم کی ایک جماعت نے ستونوں کے درمیان صف بندی کو مکروہ خیال کیا ہے اور احمد و اسحاق کا یہی موقف ہے۔ [عون المعبود: 2/159]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1568]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1568 in Urdu
عبد الحميد بن محمود المعولي ← أنس بن مالك الأنصاري