🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1076. (125) باب ذكر استخلاف الإمام عند الغيبة عن حضرة المسجد الذى هو إمامه عند الحاجة تبدو له
بوقت ضرورت امام کا اپنی مسجد میں حاضر نہ ہونے کی بنا پر اپنا نائب مقرر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1625
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَخُرُوجِهِ إِلَى بَنِي عَمْرٍو لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ قَالَ لِبِلَالٍ: «إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَمْ آتِ فَمُرْ أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ»  .
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنی عمرو بن عوف کے درمیان صلح کرانے کے لئے تشریف لے جانے کا ذکر ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب نماز کا وقت ہو جائے اور میں واپس نہ آ سکوں تو ابوبکر (رضی اللہ عنہ) سے کہنا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1625]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 684، 1201، 1204، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 421، ومالك فى (الموطأ) برقم: 565، وابن الجارود فى "المنتقى"، 234، 341، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 853، 854، 1517، 1574، 1623، 1625، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2260، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4485، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 783، وأبو داود فى (سننه) برقم: 940، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1035، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3380،، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23264، والحميدي فى (مسنده) برقم: 956»
 
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1625 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1625
فوائد:
➊ بیماری یا کسی دوسرے عارضے کی وجہ سے امام کا امامت کے لیے اپنا نائب مقرر کرنا جائز و مباح ہے۔ اور نیابت کے لیے کسی صالح، متقی انسان کا انتخاب کیا جائے۔
➋ نائب کی امامت کے دوران اگر اصل امام آ جائے تو نائب کا پیچھے ہٹنا یا اصل امام کا اس کے پہلو میں بیٹھنا دونوں صورتیں جائز ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1625]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1625 in Urdu