🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1106. (155) بَابُ تَوْقِيتِ النَّهْيِ عَنْ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ لِآكِلِ الثُّومِ.
لہسن کھانے والے شخص کے لئے نماز باجماعت میں شرکت کی ممانعت کی تعیین و تحدید کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1663
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَفَلَ تُجَاهَ الْقِبْلَةِ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَتَفْلَتُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَمَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ، فَلا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا"
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس شخص نے قبلہ رخ تُھوکا تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اُس کا تُھوک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لگا ہوگا اور جس شخص نے اس بدبُو دار سبزی میں سے کھایا ہو تو وہ تین دن تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة/حدیث: 1663]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 925، 1314، 1663، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1639، 1643، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3824، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5135، والبزار فى (مسنده) برقم: 2905، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7534، 24969»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حذيفة بن اليمان العبسي، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥زر بن حبيش الأسدي، أبو مطرف، أبو مريم
Newزر بن حبيش الأسدي ← حذيفة بن اليمان العبسي
ثقة
👤←👥عدي بن ثابت الأنصاري
Newعدي بن ثابت الأنصاري ← زر بن حبيش الأسدي
ثقة رمي بالتشيع
👤←👥سليمان بن فيروز الشيباني، أبو إسحاق
Newسليمان بن فيروز الشيباني ← عدي بن ثابت الأنصاري
ثقة
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله
Newجرير بن عبد الحميد الضبي ← سليمان بن فيروز الشيباني
ثقة
👤←👥يوسف بن موسى الرازي، أبو يعقوب
Newيوسف بن موسى الرازي ← جرير بن عبد الحميد الضبي
صدوق حسن الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1663 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1663
فوائد:
➊ مصنف نے اس حدیث میں لفظ «ثلاثاً» سے یہ استدلال کیا ہے کہ پیاز کھانے کے بعد تین دن تک مساجد میں داخلہ ممنوع ہے۔
➋ لیکن یہ استدلال درست نہیں، کیونکہ پیاز کھانے کے بعد تین دن تک پیاز کی بو باقی نہیں رہتی، لہٰذا اتنی لمبی پابندی بے سود ہے۔
➌ پھر ممکن اور قرینِ قیاس یہ ہے کہ «ثلاثاً» سے مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات تین بار دہرائے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ بات سمجھانے کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے دہرایا کرتے تھے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1663]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1663 in Urdu