صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1111. (160) باب ذكر الدليل على أن النهي عن ذلك لتأذي الملائكة بريحه إذ الناس يتأذون به.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ لہسن اور پیاز کی ممانعت اس لئے ہے کہ فرشتے ان کی بُو سے تکلیف محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کی بُو سے لوگوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے
حدیث نمبر: 1668
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ الْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ. قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ بِبَلَدِنَا يَوْمَئِذٍ الثُّومُ، فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا ؛ فَإِنَّ الْمَلائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الإِنْسَانُ"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاز اور گندنا کھانے سے منع کیا - فرماتے ہیں کہ ان دنوں ہمارے علاقے میں لہسن نہیں ہوتا تھا - تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس پودے سے کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے - کیونکہ فرشتوں کو اس چیز سے تکلیف ہوتی ہے جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں ـ“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة/حدیث: 1668]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 564، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1644، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 706، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3822، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1806، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3365، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5133، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15245، وأخرجه الحميدي فى (مسنده) برقم: 1336»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥يزيد بن إبراهيم التستري، أبو سعيد يزيد بن إبراهيم التستري ← محمد بن مسلم القرشي | ثقة ثبت إلا في روايته عن قتادة ففيها لين | |
👤←👥بهز بن أسد العمي، أبو الأسود بهز بن أسد العمي ← يزيد بن إبراهيم التستري | ثقة ثبت | |
👤←👥عبد الله بن هاشم العبدي، أبو محمد، أبو عبد الرحمن عبد الله بن هاشم العبدي ← بهز بن أسد العمي | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1668 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1668
فوائد:
➊ پیاز اور لہسن پکانے سے ان کی بدبو زائل ہو جاتی ہے اور پکا کر ان کے استعمال سے مساجد میں داخل ہونے پر پابندی نہیں ہے۔
➋ کچا پیاز اور کچا لہسن حرام نہیں، لیکن ان کے استعمال کے بعد مساجد میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔ کیونکہ اس سے انسانوں اور فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
➊ پیاز اور لہسن پکانے سے ان کی بدبو زائل ہو جاتی ہے اور پکا کر ان کے استعمال سے مساجد میں داخل ہونے پر پابندی نہیں ہے۔
➋ کچا پیاز اور کچا لہسن حرام نہیں، لیکن ان کے استعمال کے بعد مساجد میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔ کیونکہ اس سے انسانوں اور فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1668]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1668 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري