الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
بارش میں جمعہ سے پیچھے رہنے کی رخصت ہے اگرچہ بارش تکلیف دہ نہ ہو
تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1863
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَأَصَابَهُمْ مَطَرٌ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ لَمْ يَبْتَلَّ أَسْفَلُ نِعَالِهِمْ،" فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلُّوا فِي رِحَالِهِمْ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غَيْرَ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ
جناب ابوملیح اپنے والد محمد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ جنگ حدیبیہ کے زما نہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے اور جمعہ کے دن اُن پر بارش برسی جس سے اُن کے جوتوں کے تلوے بھی تر نہ ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں خیموں میں نماز پڑھنے کا حُکم دیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سفیان بن حبیب کے سوا کسی راوی نے ”جمعہ کے دن“ کے الفاظ بیان نہیں کیے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1863]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
الرواة الحديث:
أبو المليح بن أسامة الهذلي ← أسامة بن عمير الهذلي