🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں ماہ رمضان میں اس کے ختم ہونے تک مالی سخاوت کرنا اور عطیہ دینا مستحب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1889
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْعَابِدِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ بِالْخَيْرِ، وَكَانَ أَجْوَدَ مَا يَكُونُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّى يَنْسَلِخَ، يَأْتِيهِ جِبْرِيلُ فَيَعْرِضُ عَلَيْهِ الْقُرْآنَ، فَإِذَا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے بڑھ کر خیر وبھلائی کی سخاوت کرنے والے تھے۔ اور آپ رمضان میں سب سے زیادہ سخاوت کرتے تھے حتّیٰ کہ رمضان ختم ہو جاتا۔ جبرائیل عليه السلام آپ کے پاس آتے اور آپ سے قرآن مجید کا دور کراتے لہٰذا جب جبرائیل عليه السلام آپ سے ملتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیز ہوا سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ خیر کی سخاوت کرتے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1889]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6، 1902، 3220، 3554، 4997، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2308، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1889، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3440، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2094، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8607، 8608، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2070»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عبيد الله بن عبد الله الهذلي، أبو عبد الله
Newعبيد الله بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة فقيه ثبت
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عبيد الله بن عبد الله الهذلي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعد الزهري ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة حجة
👤←👥عبد الله بن عمران القرشي، أبو القاسم
Newعبد الله بن عمران القرشي ← إبراهيم بن سعد الزهري
صدوق حسن الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1889 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1889
فوائد:
➊ اس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم جود و سخاوت کا بیان ہے۔
➋ رمضان المبارک میں کثرت سے سخاوت کرنا مستحب فعل ہے۔
➌ صالحین سے ملاقات کے وقت اور ان کی فراغت کے بعد ان سے ملاقات کی امید میں زیادہ خرچ کرنا اور بھلائی کے زیادہ کام کرنا مستحب ہے۔
➍ قرآن کا تذاکرہ مستحب فعل ہے۔ [شرح النووي: 15/ 69]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1889]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1889 in Urdu