الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے اپنے مؤمن بندوں کو اختیار دیا تھا کہ وہ روزہ رکھ لیں یا کسی کو روزہ رکھوا دیں (اسے کھانا دے دیں) پھر یہ اختیار منسوخ ہوگیا اور روزہ مؤمنوں پر فرض ہو گیا
حدیث نمبر: 1903
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ: " كُنَّا فِي رَمَضَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ، وَافْتَدَى بِإِطْعَامِ مِسْكِينٍ، حَتَّى أُنْزِلَتِ الآيَةُ: فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سورة البقرة آية 185"
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں رمضان المبارک میں جو چاہتا روزہ رکھتا اور جو چاہتا وہ روزہ چھوڑ دیتا، اور ایک مسکین کو بطور فدیہ کھانا کھلا دیتا۔ حتّیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی «فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ» [ سورة البقرة: 185 ] ”پس تم میں سے جو شخص اسے مہینے میں (گھر میں) موجود ہو تو اُسے روزہ رکھنا چاہیے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1903]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4507، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1145، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1903، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3478، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1543، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2315، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2315، والترمذي فى (جامعه) برقم: 798، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7991، 7992»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1903 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1903
فوائد:
➊ روزوں کی فرضیت کے آغاز میں روزہ رکھنے یا روزے کے بدلے کسی مسکین کو کھانا کھلانے کی رخصت تھی۔
اس کی دلیل یہ آیت تھی:
﴿وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ﴾ ”اور جو لوگ اس (کھانا کھلانے کی) طاقت رکھتے ہیں ان پر (روزہ کے عوض) ایک مسکین کا کھانا ہے۔“ [سورة البقرة: 184]
بعد ازاں یہ رخصت ختم کر دی گئی اور رمضان کے روزوں کو فرض عین قرار دیا گیا کہ ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ ”تم میں سے جو شخص اس مہینے میں حاضر ہو وہ رمضان کے روزے رکھے۔“ [سورة البقرة: 185]
لہٰذا ہر شخص پر رمضان کے روزے فرض ہیں اور روزے کے عوض فدیہ طعام کی رخصت ختم ہو چکی ہے۔
➋ آیت رخصت مکمل منسوخ ہے یا جزوی، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
راجح مسلک یہ ہے کہ روزہ کے عوض مسکین کو کھانا کھلانے کی عام رخصت منسوخ ہو چکی ہے۔
البتہ دائمی مریض اور انتہائی عمر رسیدہ افراد جو روزہ کی بالکل طاقت نہیں رکھتے اور مستقبل میں ان کی قضا کی بھی طاقت نہ رکھتے ہوں، وہ روزہ کے بدلے مسکین کو کھانا کھلا دیں۔
ان کے لیے یہ رخصت باقی ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1903]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1903 in Urdu
يزيد بن أبي عبيد الأسلمي ← سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي