صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
روزے دار کے لئے اپنی بیوی کی زبان چوسنے کی رخصت ہے، ان علماء کے موقف کے برخلاف جو روزے دار کے لئے منہ کا بوسہ لینا مکروہ قرار دیتے ہیں۔ بشرطیکہ مصدع ابی یحییٰ کی روایت کو حجت بنانا درست ہو، کیونکہ مجھے اس کے متعلق جرح و تعدیل کا علم نہیں
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ ، عَنْ مِصْدَعٍ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ، وَيَمُصُّ لِسَانَهَا"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اُن کا بو سہ لے لیتے تھے اور اُن کی زبان چوس لیا کرتے تھے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2003]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1928، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1106، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1021، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2000، 2001، 2003، 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3537، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1651، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2383، والترمذي فى (جامعه) برقم: 727، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1683، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8172، والدارقطني فى (سننه) برقم: 489، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24744»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2003 in Urdu
مصدع الأسلمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق