🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رمضان المبارک میں ایک دن، رات کی مسافت سے کم مسافت پر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کا بیان


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2041
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْكَلْبِيِّ : أَنَّ دِحْيَةَ بْنَ خَلِيفَةَ خَرَجَ مِنْ قَرْيَتِهِ إِلَى قَرْيَةِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ مِنَ الْفُسْطَاطِ فِي رَمَضَانَ , فَأَفْطَرَ , وَأَفْطَرَ مَعَهُ النَّاسُ , وَكَرِهَ آخَرُونَ أَنْ يُفْطِرُوا , فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى قَرْيَتِهِ، قَالَ: وَاللَّهِ , لَقَدْ رَأَيْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا , مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَرَاهُ. إِنَّ قَوْمًا رَغِبُوا عَنْ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ , يَقُولُ فِي ذَلِكَ لِلَّذِينَ صَامُوا , قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ:" اللَّهُمَّ اقْبِضْنِي إِلَيْكَ" . وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ: خَرَجَ مِنْ قَرْيَتِهِ بِدِمَشْقَ الْمِزَّةِ , إِلَى قَدْرِ قَرْيَةِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ , ثُمَّ إِنَّهُ أَفْطَرَ. وَالْبَاقِي لَفْظًا وَاحِدًا. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: ابْنُ لَهِيعَةَ يَقُولُ فِي هَذَا: مَنْصُورُ بْنُ زَيْدٍ الْكَلْبِيُّ
جناب منصور کلبی بیان کرتے ہیں کہ جناب وحیہ بن خلیفہ رمضان المبارک میں اپنی بستی فسطاط سے حضرت عقبہ بن عامر کی بستی کی طرف نکلے تو روزہ کھول دیا اور لوگوں نے بھی انکے ساتھ روزہ کھول دیا۔ جبکہ کچھ لوگوں نے روزہ کھولنا ناپسند کیا۔ پھرجب وہ اپنی بستی میں واپس آگئے تو فرمایا کہ اللہ کی قسم، آج میں نے ایک ایسا منظر دیکھا ہے جسے دیکھنے کی مجھے امید نہ تھی۔ کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی سیرت سے بے رغبتی کی ہے۔ یہ بات اُنہوں نے ان لوگوں کے بارے میں فرمائی جنہوں نے (دوران سفر) روزہ رکھا تھا۔ اس موقع پر اُنہوں نے دعا کی کہ ”اے اللہ، مجھے اپنے پاس بلا لو (مجھے فوت کرلو)۔“ جناب ابن عبدالحکم بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنی دمشق کی بستی المزہ سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بستی کی مقدار کے برابر مسافت کے لئے نکلے پھر ُانہوں نے روزہ کھول دیا۔ باقی روایت ایک جیسی ہے۔ جناب محمد بن یحییٰ کہتے ہیں کہ ابن لہیعہ اس راوی کے بارے میں کہتے تھے ”منصور بن زيد كلبی“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2041]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2041، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2413، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8241، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27874، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 3256، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4197»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥دحية بن خليفة الكلبيصحابي جليل
👤←👥منصور بن سعيد بن الأصبغ الكلبي
Newمنصور بن سعيد بن الأصبغ الكلبي ← دحية بن خليفة الكلبي
مستور
👤←👥مرثد بن عبد الله اليزني
Newمرثد بن عبد الله اليزني ← منصور بن سعيد بن الأصبغ الكلبي
ثقة فقيه
👤←👥يزيد بن أبي حبيب الأزدي
Newيزيد بن أبي حبيب الأزدي ← مرثد بن عبد الله اليزني
ثقة فقيه ، وكان يرسل
👤←👥الليث بن سعد
Newالليث بن سعد ← يزيد بن أبي حبيب الأزدي
ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور
👤←👥سعيد بن الحكم الجمحي
Newسعيد بن الحكم الجمحي ← الليث بن سعد
ثقة ثبت فقيه
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← سعيد بن الحكم الجمحي
ثقة حافظ جليل
👤←👥يزيد بن أبي حبيب الأزدي
Newيزيد بن أبي حبيب الأزدي ← محمد بن يحيى الذهلي
ثقة فقيه ، وكان يرسل
👤←👥الليث بن سعد
Newالليث بن سعد ← يزيد بن أبي حبيب الأزدي
ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور
👤←👥شعيب بن الليث المصري
Newشعيب بن الليث المصري ← الليث بن سعد
ثقة نبيل فقيه
👤←👥عبد الله بن عبد الحكم بن أعين
Newعبد الله بن عبد الحكم بن أعين ← شعيب بن الليث المصري
صدوق ، أنكر عليه ابن معين شيئا
👤←👥محمد بن عبد الله بن عبد الحكم
Newمحمد بن عبد الله بن عبد الحكم ← عبد الله بن عبد الحكم بن أعين
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2041 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2041
فوائد:
➊ مقیم روزہ دار اگر روزہ کے دوران سفر شروع کر دے تو اس کے لیے روزہ ترک کرنا مباح ہے، خواہ سفر کی مدت دن رات سے کم ہی ہو اور روزہ ترک کرتے وقت خواہ اسے اپنی بستی اور شہر کے مکانات نظر ہی آ رہے ہوں۔ کیونکہ وہ مسافر ہے اس پر سفر کا اطلاق ہوتا ہے، لہذا مسافر کے لیے سفر شروع کرنے کے بعد روزہ ترک کرنا جائز ہے۔
➋ سفر میں روزہ ترک کرنا روزہ رکھنے سے افضل ہے لیکن مسافر کو سفر میں روزہ رکھنے کی بھی رخصت ہے، لہذا مسافر کے لیے جو کام آسان لگے وہ اس پر عمل کر سکتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2041]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2041 in Urdu