الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
رمضان المبارک میں حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزے نہ رکھنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2043
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ يَتَغَدَّى , فَقَالَ:" ادْنُهْ". قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ:" ادْنُهْ أُحَدِّثْكَ عَنِ الصِّيَامِ , إِنَّ اللَّهَ قَدْ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصِّيَامَ وَشَطْرَ الصَّلاةِ , وَعَنِ الْحُبْلَى أَوِ الْمُرْضِعِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ هُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا جبکہ آپ اُس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کھانے کے قریب ہو جاؤ۔“ اُس نے عرض کی کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے کے قریب ہو جاؤ (اور کھالو) میں تمہیں روزے کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ اور آدھی نماز معاف کر دی ہے اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت سے بھی (روزہ معاف کر دیا ہے)۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ انس بن مالک انصاری سے مراد عبداللہ بن مالک کے خاندان کا ایک فرد ہے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص مراد نہیں ہیں)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2043]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
الرواة الحديث:
عبد الله بن زيد الجرمي ← أنس بن مالك الكعبي