صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
عاشوراء کے روزے کی فضیلت اور رمضان المبارک کے روزوں کے سوا باقی دنوں کے روزوں پر اس کی فضیلت کی بنا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس روزے کا اہتمام کرنا
حدیث نمبر: 2086
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي يَزِيدَ , وَأَتْقَنْتُهُ مِنْهُ , سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ , فَقَالَ:" مَا عَلِمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ يَوْمًا يَتَحَرَّى فَضْلَهُ إِلا عَاشُورَاءَ، وَهَذَا شَهْرُ رَمَضَانَ"
جناب عبید اللہ بن یزید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عاشوراء کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے روزے کے سوا کسی روزے کی فضیلت کا اہتمام کرتے ہوئے اس کا روزہ رکھا ہو اور اس ماہ رمضان کے روزوں کا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2086]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2006، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1132، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2086، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2369، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8487، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1963، والحميدي فى (مسنده) برقم: 490»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥عبيد الله بن أبي يزيد المكي عبيد الله بن أبي يزيد المكي ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة كثير الحديث | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← عبيد الله بن أبي يزيد المكي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥عبد الجبار بن العلاء العطار، أبو بكر عبد الجبار بن العلاء العطار ← سفيان بن عيينة الهلالي | صدوق حسن الحديث |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2086 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2086
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ عاشوراء کا روزہ مستحب عمل ہے۔
اس کا استحباب اور فضیلت ہنوز باقی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس روزہ کی فرضیت متروک ہونے کے باوجود، اس روزہ کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ عاشوراء کا روزہ مستحب عمل ہے۔
اس کا استحباب اور فضیلت ہنوز باقی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس روزہ کی فرضیت متروک ہونے کے باوجود، اس روزہ کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2086]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2086 in Urdu
عبيد الله بن أبي يزيد المكي ← عبد الله بن العباس القرشي