🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس بات کا بیان کہ ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن ناغہ کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک افضل، پسندیدہ اور عدل پر مبنی روزے ہیں
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ داؤد عليه السلام کے روزوں کی طرح روزے رکھا کرو کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے عمدہ اور معتدل روزے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2107]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، 2105، 2106، 2107، 2109، 2110، 2121، 2152، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1346، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4127، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588»


صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2107 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2107
فوائد:
➊ ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن روزہ چھوڑنا روزوں کی افضل قسم ہے۔ [المغني: 199/6]
➋ ان احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امت کے ساتھ نرمی اور شفقت کا بیان ہے اور امت کو ان اعمال کو اختیار کرنے کی نصیحت ہے جو اس پر دوام کی طاقت رکھتے ہوں۔ اور عبادات میں تعمق و بے جا کثرت کی ممانعت ہے کہ اس سے وہ اکتاہٹ اور ان عبادات کو ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ [شرح النووي: 8/39]
➌ بہترین نفلی روزے داوٗد علیہ السلام کے روزے، ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن روزہ ترک کرنا ہے۔ اس کے علاوہ افضل روزوں کی کوئی اور قسم نہیں۔
➍ بغیر ناغہ کے مسلسل روزے رکھنا ممنوع ہے اور ہمیشہ روزوں کا اہتمام کرنے سے اجر و ثواب نہیں ملتا اور نہ ہی ایسے روزے قبول ہوتے ہیں۔
➎ رخصت کو اختیار کرنا ایسی عزیمت کو اختیار کرنے سے بہتر ہے جس میں رخصت دی گئی ہو۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2107]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2107 in Urdu