صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
تئیسویں رات کو شب قدر تلاش کرنے کے حُکم کا بیان، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ شب قدر کسی سال اکیسویں رات میں ہو اور کسی سال تئیسویں رات میں ہو
حدیث نمبر: 2186
حَدَّثَنَا ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْتَمِسُوهَا اللَّيْلَةَ". وَتِلْكَ لَيْلَةُ ثَلاثٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ إِذًا أُولَى ثَمَانٍ، فَقَالَ:" بَلْ أُولَى سَبْعٍ ؛ فَإِنَّ الشَّهْرَ لا يَتِمُّ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ سے شب قدر کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اسے آج رات تلاش کرو۔“ اور وہ تئیسویں رات تھی تو ایک آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے رسول، تو یہ آٹھ راتوں میں سے پہلی ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ سات میں سے پہلی ہوئی کیونکہ مہینہ بعض اوقات پورے تیس دنوں کا نہیں ہوتا۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2186]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1168، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1142، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2185، 2186، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3387، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1379، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8628، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16290»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2186 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2186
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ عہدِ رسالت میں ہی شبِ قدر کا نزول رمضان المبارک کی تیسویں شب میں بھی ثابت ہے اور شبِ قدر کا نزول کسی معین رات کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اس کا محل رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتیں ہیں۔
یہ احادیث دلیل ہیں کہ عہدِ رسالت میں ہی شبِ قدر کا نزول رمضان المبارک کی تیسویں شب میں بھی ثابت ہے اور شبِ قدر کا نزول کسی معین رات کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اس کا محل رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتیں ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2186]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2186 in Urdu
عبد الله بن عبد الله الجهني ← عبد الله بن أنيس الجهني