صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
173. (172) باب استحباب الوضوء عند معاودة الجماع بلفظ مجمل غير مفسر.
دوبارہ جماع کرتے وقت وضو کرنا مستحب ہے، اس سلسلے میں مجمل غیرمفسر روایت کا بیان
حدیث نمبر: Q219
قَالَ أَبُو بَكْرٍ، خَبَرُ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ»
امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک مجھے وضو کرنے کا حُکم اُس وقت دیا گیا ہے کہ جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں۔“ (یعنی اس کے علاوہ مذکورہ صورتوں میں وضو کرنا واجب نہیں ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضول التطهير والاستحباب من غير إيجاب/حدیث: Q219]
حدیث نمبر: 219
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، نا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْمُتَوَكِّلِ ، يَحْكِي، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ الْعَوْدَ، فَلْيَتَوَضَّأْ" . هَذَا حَدِيثُ الصَّنْعَانِيِّ، وَقَالَ الآخَرُونَ: عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آئے، (اس سے ہمبستری کرے) پھر دوبارہ اراداہ کرے تو اُسے چاہيے کہ وہ وضو کرلے۔ يہ صنعانی کی حديث ہے۔ باقی راويوں نے ابومتوکل سے روايت کرتے وقت «سمعت» کی بجائے « عن» سے بيان کيا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضول التطهير والاستحباب من غير إيجاب/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 308، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 219، 221، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1210، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 262، وأبو داود فى (سننه) برقم: 220، والترمذي فى (جامعه) برقم: 141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 587، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1001، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11193»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 219 in Urdu
علي بن داود الناجي ← أبو سعيد الخدري