صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1561. (6) باب ذكر لعن لاوي الصدقة الممتنع من أدائها
زکوٰۃ کی ادائیگی نہ کرنے اور ٹال مٹول کرنے والے شخص کے لعنتی ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 2250
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " آكِلُ الرِّبَا، وَمُوكِلُهُ، وَشَاهِدَاهُ إِذَا عَلِمَاهُ، وَالْوَاشِمَةُ وَالْمُسْتَوْشِمَةُ، وَلاوِي الصَّدَقَةِ، وَالْمُرْتَدُّ أَعْرَابِيًّا بَعْدَ الْهِجْرَةِ، مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سود کھانے والا اور سود کھلانے والا اور اس کے دونوں گواہ، جبکہ انہیں اس کا علم ہو اور گودنے والی عورت اور گودوانے والی عورت اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنے والا اور ہجرت کرنے کے بعد مرتد ہونے والا اعرابی شخص، یہ سب لوگ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی زبانی قیامت والے دن لعنتی ہوںگے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب التغليظ فى منع الزكاة/حدیث: 2250]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1597، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2250، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3252، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3416، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3333، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1120، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2277، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7326، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3802»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2250 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2250
فوائد:
➊ مذکورہ امور رحمتِ ایزدی سے محرومی اور لعنت کا باعث ہیں۔
➋ لہٰذا ان حرام امور سے اجتناب کیا جائے۔
➌ اور زکوٰۃ کا منکر و ترک کے ارتکاب کے ساتھ ملعون بھی ہے۔
➊ مذکورہ امور رحمتِ ایزدی سے محرومی اور لعنت کا باعث ہیں۔
➋ لہٰذا ان حرام امور سے اجتناب کیا جائے۔
➌ اور زکوٰۃ کا منکر و ترک کے ارتکاب کے ساتھ ملعون بھی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2250]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2250 in Urdu
مسروق بن الأجدع الهمداني ← عبد الله بن مسعود