صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1591. (36) باب الرخصة فى تأخير الإمام قسم الصدقة بعد أخذه إياها، وإباحة بعثة مواشي الصدقة إلى الرعي، إلى أن يرى الإمام قسمها
زکوٰۃ کی وصولی کے بعد امام کو زکوٰۃ کی تقسیم میں تاخیر کرنے کی رخصت ہے۔ جب تک امام زکوٰۃ کے جانور تقسیم کرنے کا ارادہ نہیں کرتا وہ انہیں چراگاہ میں بھیج سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2292
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ: اجْتَمَعَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَمٌ مِنْ غَنَمٍ لِلصَّدَقَةِ، قَالَ: " ابْدُ فِيهَا يَا أَبَا ذَرٍّ"، قَالَ: فَبَدَوْتُ فِيهَا إِلَى الرَّبَذَةِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکوٰۃ کی بکریوں میں سے کچھ بکریاں جمع ہوگئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر، ان بکریوں کو (چرانے کے لئے) جنگل میں لے جاؤ۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تو میں ان بکریوں کو چرانے کے لئے ربذہ مقام کی طرف لے گیا۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم/حدیث: 2292]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
الرواة الحديث:
عمرو بن بجدان العامري ← أبو ذر الغفاري