صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
183. (182) بَابُ إِيجَابِ الْغُسْلِ مِنَ الْإِمْنَاءِ، وَإِنْ كَانَ الْإِمْنَاءُ مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ،
منی کے انزال سے غسل واجب ہوجاتا ہے اگرچہ منی کا انزال ایسے جماع کے بغیر ہو
حدیث نمبر: 234
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، نا زُهَيْرٌ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ"
سیدنا ابو سیعد خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانی پانی سے ہے.“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب غسل الجنابة/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 180، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 343، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 233، 234، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1168، وأبو داود فى (سننه) برقم: 217، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 606، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 789، 803، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11200»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 234 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 234
فوائد:
❀ غسل کا پانی منی کے پانی سے ہے، یعنی منی کا پانی خارج ہونے پر غسل واجب ہے۔
اس کے دو مفہوم ہیں:
➊ شروع اسلام میں شرمگاہوں کے ملاپ سے غسل جنابت ساقط تھا، بلکہ غسل تب واجب ہوتا جب منی خارج ہوتی، پھر یہ حکم منسوخ قرار دیا گیا اور محض شرمگاہوں کے ملاپ سے غسل واجب ٹھہرا۔
اس کی صراحت [225] میں گزری ہے۔
➋ احتلام کے پانی یعنی منی کے خروج سے غسل کا پانی واجب ہے، یہ حکم ہر صورت میں قائم و ثابت ہے، چنانچہ احتلام کی صورت میں غسل واجب ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 234]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 234 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري ← أبو سعيد الخدري