الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1623. (68) بَابُ الْأَمْرِ بِإِرْضَاءِ الْمُصَدِّقِ وَإِصْدَارِهِ رَاضِيًا عَنْ أَصْحَابِ الْأَمْوَالِ
زکوٰۃ کے وصول کنندہ کو راضی کرنے کے حُکم کا بیان، اسے مالداروں کے پاس سے راضی ہوکر لوٹنا چاہیے
حدیث نمبر: 2341
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ أَيْضًا , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ دَاوُدَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَعَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ دَاوُدَ . ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى , وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , قَالُوا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ . ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ يَحْيَى: عَنْ دَاوُدَ، وَقَالَ الصَّنْعَانِيُّ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ . ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إِذَا أَتَاكُمُ الْمُصَدِّقُ فَلْيَصْدُرْ مِنْ عِنْدِكُمْ، وَهُوَ عَنْكُمْ رَاضٍ" ، هَذَا حَدِيثُ الثَّقَفِيِّ، وَقَالَ الصَّنْعَانِيُّ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا جریر بن عبداللہ البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس زکوٰۃ کا وصول کنندہ آئے تو وہ تمہارے پاس سے راضی خوشی واپس لوٹے۔“ یہ جناب ثقفی کی روایت ہے۔ اور جناب صنعانی کی روایت میں ہے کہ ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر السعاية على الصدقة/حدیث: 2341]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 989، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2341، 2477، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3308، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2459، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1589، والترمذي فى (جامعه) برقم: 647، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7472، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19463»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2341 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2341
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے وقت عاملینِ زکوۃ سے نرمی برتی جائے اور جتنی زکوۃ بنتی ہے، خوشدلی سے ادا کی جائے اور انہیں تکلیف اور مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور زکوۃ کی وصولی کے وقت وہ خوش ہوں۔
➋ نیز اگر زکوۃ لیتے وقت تمہیں یہ وصولی شاق گزرے اور تم اسے ظلم بھی خیال کرو، تب بھی عاملین کو راضی رکھنا ضروری ہے۔
❀ سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ زکوۃ لینے والے ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر ظلم زیادتی کرتے ہیں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ» ”صدقہ جمع کرنے والوں کو راضی کرو۔“
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے، ہر عاملِ زکوۃ مجھ سے راضی ہی لوٹا ہے۔ [صحیح مسلم: 989، سنن أبي داود: 1589، سنن النسائي: 2460]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2341]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2341 in Urdu
الشعبي ← جرير بن عبد الله بن جابر يوسف الأمة