یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1709. (154) باب الأمر بإتيان القرابة بما يتقرب به المولى لله- عز وجل- من صدقة التطوع
اللہ تعالی کے تقرب کے حصول کے لئے رشتہ داروں کو نفلی صدقہ دینے کا حُکم
حدیث نمبر: 2458
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، قَالَ: قَالَ أَنَسٌ : أُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ سورة آل عمران آية 92، قَالَ: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا سورة البقرة آية 245، قَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَائِطِي الَّذِي فِي كَذَا وَكَذَا هُوَ لِلَّهِ، وَلَوِ اسْتَطَعْتُ أَنْ أُسِرَّهُ لَمْ أُعْلِنْهُ، فَقَالَ: " اجْعَلْهُ فِي فُقَرَاءِ أَهْلِكَ، أَدْنَى أَهْلِ بَيْتِكَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی «لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ» [ سورة آل عمران: 92 ] ”تم نیکی کو ہرگز نہیں پا سکو گے حتّیٰ کہ اپنی پسندیدہ چیز میں سے خرچ کرو۔“ اور یہ فرمان «مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا» [ سورة البقرة: 245 ] ”کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے۔“ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، فلاں فلاں جگہ پر واقع میرا باغ اللہ کے لئے صدقہ ہے اور اگر میں اس کو خفیہ رکھنے کی استطاعت رکھتا تو میں اس کا اعلان نہ کرتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے قریبی فقیر رشتہ داروں میں تقسیم کردو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1461، 2318، 2752، 2769، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 998، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2455، 2458، 2459، 2460، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3340، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3604، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1689، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2997، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1695، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12038، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12327»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2458 in Urdu
حميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري