صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1754. (13) بَابُ اسْتِحْبَابِ الْخُرُوجِ إِلَى الْحَجِّ يَوْمَ الْخَمِيسَ تَبَرُّكًا بِفِعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ كَانَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يَخْرُجُ فِي سَفَرٍ إِلَّا يَوْمَ الْخَمِيسِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے تبرک حاصل کرتے ہوئے سفر حج جمعرات کو شروع کرنا مستحب ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات سفر جمعرات کے دن ہی شروع کرتے تھے
حدیث نمبر: 2517
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" قَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ فِي سَفَرِ الْجِهَادِ وَغَيْرِهِ، إِلا يَوْمَ الْخَمِيسِ"
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر جہاد وغیرہ کے لئے روانہ ہوتے تو جمعرات ہی کے دن روانہ ہوتے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2517]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2949، 2950، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2517، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8734، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2605، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2480، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2380، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10416، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16020»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2517 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2517
فوائد:
➊ حج، عمرہ اور جہاد کے لیے سفر پر روانگی کے لیے جمعرات کا دن خاص کرنا مستحب فعل ہے۔
➊ حج، عمرہ اور جہاد کے لیے سفر پر روانگی کے لیے جمعرات کا دن خاص کرنا مستحب فعل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2517]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2517 in Urdu
عبد الرحمن بن كعب الأنصاري ← كعب بن مالك الأنصاري