صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1812. (71) باب ذكر ميقات أهل العراق إن ثبت الخبر مسندا
اہل عراق کے میقات کا بیان، اگرچہ یہ حدیث صحیح مسند ثابت ہو
حدیث نمبر: 2591
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، قَالَ:" هِيَ لَهُمْ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِمَّنْ سِوَاهُمْ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، ثُمَّ مَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ بَدَأَ حَتَّى يَبْلُغَ ذَلِكَ أَهْلَ مَكَّةَ"
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ اہلِ شام کے لئے جحفہ اہلِ نجد کے لئے قرن اور اہلِ یمن کے لئے یلملم کو میقات قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان لوگوں کے لئے اور ان کے پرے (یعنی دوسری طرف) کے علاقوں سے آنے والوں کے لئے ہیں۔ جو شخص حج یا عمرہ کا ارادہ کرتا ہے (یہ حُکم اُس کے لئے ہے) لیکن جو اس سے پہلے رہتا ہے (یعنی مکّہ کی طرف رہتا ہے) وہ اپنے گھر سے ہی احرام باندھے گا تو یہ حُکم شروع ہوگا، یہاں تک کہ اہلِ مکّہ تک پہنچے گا (یعنی اہلِ مکّہ، مکّہ سے احرام باندھیں گے)۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1524، 1526، 1529، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1181، وابن الجارود فى "المنتقى"، 453، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2590، 2591، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2653، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9012، 9013، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2160»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2591 in Urdu
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن العباس القرشي