الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. (207) بَابُ إِبَاحَةِ التَّيَمُّمِ بِتُرَابِ السِّبَاخِ
شورزدہ کھاری زمین کی مٹی سے تیمّم کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: Q265
ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ مِنْ أَهْلِ عَصْرِنَا أَنَّ التَّيَمُّمَ بِالسَّبِخَةِ غَيْرُ جَائِزٍ، وَقَوَدُ هَذِهِ الْمَقَالَةِ يَقُودُ إِلَى أَنَّ التَّيَمُّمَ بِالْمَدِينَةِ غَيْرُ جَائِزٍ، إِذْ أَرْضُهَا سَبِخَةٌ، وَقَدْ خَبَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا طَيْبَةُ أَوْ طَابَةُ.
ہمارے اس ہم عصر کے دعویٰ کے برعکس جو کہتا ہے کہ کھاری زمین کی مٹّی سے تیمّم کرنا جائز نہیں ہے۔ اس دعوے کا مطلب یہ ہوا کہ مدینہ منورہ میں تیمّم کرنا جائز نہیں کیونکہ مدینہ منورہ کی زمین شورزدہ ہے۔ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ وہ طیبہ اور طابہ (پاکیزہ اور عمدہ) ہے۔ (یعنی بوقت ضرورت اس سے تیمّم کیا جا سکتا ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب التيمم عند الإعواز من الماء فى السفر،/حدیث: Q265]
حدیث نمبر: 265
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: لَمْ أَعْقِلْ أَبَوَيَّ قَطُّ إِلا وَهُمْ يَدِينَانِ الدِّينَ، وَلَمْ يَمُرَّ عَلَيْنَا يَوْمٌ إِلا يَأْتِينَا فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَفَيِ النَّهَارِ بُكْرَةً وَعَشِيَّةً، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَقَالَ فِي الْخَبَرِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ أُرِيتُ دَارَ هِجْرَتِكُمْ، أُرِيتُ سَبِخَةً ذَاتَ نَخْلٍ بَيْنَ لابَتَيْنِ، وَهُمَا الْحَرَّتَانِ" ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ فِي هِجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَفِي قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُرِيتُ سَبِخَةً ذَاتَ نَخْلٍ بَيْنَ لابَتَيْنِ"، وَإِعْلامِهِ إِيَّاهُمْ أَنَّهَا دَارُ هِجْرَتِهِمْ، وَجَمِيعُ الْمَدِينَةِ، كَانَتْ هِجْرَتَهُمْ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ جَمِيعَ الْمَدِينَةِ سَبِخَةٌ، وَلَوْ كَانَ التَّيَمُّمُ غَيْرَ جَائِزٍ بِالسَّبِخَةِ، وَكَانَتِ السَّبِخَةُ عَلَى مَا تَوَهَّمَ بَعْضُ أَهْلِ عَصْرِنَا، أَنَّهُ مِنَ الْبَلَدِ الْخَبِيثِ، بِقَوْلِهِ: وَالَّذِي خَبُثَ لا يَخْرُجُ إِلا نَكِدًا سورة الأعراف آية 58، لَكَانَ قَوْدُ هَذِهِ الْمَقَالَةِ أَنَّ أَرْضَ الْمَدِينَةِ خَبِيثَةٌ لا طَيِّبَةٌ، وَهَذَا قَوْلُ بَعْضِ أَهْلِ الْعِنَادِ، لَمَّا ذَمَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: إِنَّهَا خَبِيثَةٌ، فَاعْلَمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهَا طَيْبَةً أَوْ طَابَةً، فَالأَرْضُ السَّبِخَةُ هِيَ طَيِّبَةٌ، عَلَى مَا خَبَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَدِينَةَ طَيْبَةٌ، وَإِذَا كَانَتْ طَيِّبَةً وَهِيَ سَبِخَةٌ، فَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَمَرَ بِالتَّيَمُّمِ بِالصَّعِيدِ الطَّيِّبِ فِي نَصِّ كِتَابِهِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْلَمَ أَنَّ الْمَدِينَةَ طَيْبَةٌ أَوْ طَابَةٌ مَعَ إِعْلامِهِ إِيَّاهُمْ أَنَّهَا سَبِخَةٌ، وَفِي هَذَا مَا بَانَ وَثَبَتَ أَنَّ التَّيَمُّمَ بِالسِّبَاخِ جَائِزٌ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب مجھے میرے والدین کی شناخت ہوئی (یعنی جب میں نےہوش سنبھالا) تووہ دونوں دین دارتھے۔اورکوئی دن ہم پر ایسا نہیں گزرتا مگر اس میں صبح و شام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہما رے پاس تشریف لاتے تھے. پھر مکمل حدیث بیان کی. اور اس روایت میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تمہارا ہجرت کا گھر دکھا دیا گیا ہے۔ مجھے دو سیاہ پتھریلی زمینوں کے درمیان کھجوروں والی شور زدہ زمین دکھائی گئی ہے۔ «لابتين» سے مراد مدینہ منورہ کے دوحرے ہیں یعنی سیاہ پھتریلی زمین والے حصّے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکّہ سے مدینہ کی طرح ہجرت کے متعلق طویل حدیث بیان کی۔ اما م ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےاس فر مان " مجھے دوسیا ہ پتھر یلی زمینوں کے درمیان کھجوروں والی شورزدہ زمیں دکھائی گئی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اُنہیں بتانا کہ وہ اُن کی ہجر ت کی جگہ ہے۔ اور پورا مد ینہ منوّرہ اُن کی ہجرت گاہ تھا، میں یہ دلیل ہے کہ پورا مدینہ شور زدہ ہے۔ اور اگر شور زدہ زمین سے تمیّم کرنا ناجائز ہوتا اور شورزدہ زمین ناپاک و خبیث چیز ہوتی جیسا کہ ہمارے بعض ہم عصروں کا خیال ہے، اللہ تعا لیٰ کے اس فرمان سے دلیل لیتے ہوئے: «وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا» ”اور جو خراب (زمین) ہے اُس کی پیداوار بہت کم نکلتی ہے۔“ (سورة الأعراف) تو ان کے دعوے کا مطلب یہ ہوتا کہ مدینہ منوّرہ خبیث و ناپاک ہے طیبہ (پاکیزہ اور عمدہ) نہیں ہے۔ یہ بعض اہل عناد کا قول ہے جو اُنہوں نے مدینہ منوّرہ کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خبیث زمین ہے۔ خوب جان لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے طیبہ یا طابہ قرار دیا ہے۔ لہٰذا شوریدہ زمین ہی پاکیزہ ہے۔ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ مدینہ منوّرہ طیبہ ہے۔ اور جب مدینہ طیبہ (پاکیزہ) ہے حالانکہ وہ کھاری زمین ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں پاک مٹی سے تیمّم کرنے کا حُکم دیا ہے۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ مدینہ منوّرہ طیبہ (پاک) اور طابہ (عمدہ زمین) ہے اور اُنہیں یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کھاری اور شور والی زمین ہے۔ تو اس سے واضح ہو گیا اور ثابت ہو گیا کہ شور والی زمین سے تیمّم کرنا جائز ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب التيمم عند الإعواز من الماء فى السفر،/حدیث: 265]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 476، 2138، 2263، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 265، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6277، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4285، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4083، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10465، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26265»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق | أم المؤمنين ، أفقه النساء مطلقا | |
👤←👥عروة بن الزبير عروة بن الزبير ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥الزهري الزهري ← عروة بن الزبير | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥يونس بن يزيدالأيلي يونس بن يزيدالأيلي ← الزهري | ثقة ، إلا أن في روايته عن الزهري وهما قليلا ، وفي غير الزهري خطأ | |
👤←👥عبد الله بن وهب المصري عبد الله بن وهب المصري ← يونس بن يزيدالأيلي | ثقة حافظ ، عابد | |
👤←👥يونس بن عبد الأعلى يونس بن عبد الأعلى ← عبد الله بن وهب المصري | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 265 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 265
فوائد:
➊ ان احادیث میں اس امت کے دیگر خصائص کے ساتھ اس خاصہ کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لیے تمام زمین کو مسجد قرار دیا ہے اور تمام روئے زمین کو اس امت کی پاکی کا باعث بنایا ہے۔
چنانچہ پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں وجہ الارض (زمین کے ظاہر حصے) سے تیمم کر کے طہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔
➋ ◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہاں مٹی طہور ہے سے مراد مطہر (یعنی پاک کرنے والی) ہے کیونکہ اگر طہور کا معنی صرف پاک لیا جائے تو اس امت کی خاصیت ثابت نہیں ہوتی (کیونکہ زمین تمام امتوں کے لیے پاک تھی، لیکن پاک کرنے والی نہیں تھی)۔
پھر ان احادیث سے استدلال کیا گیا ہے کہ تیمم پانی کی طرح حدث دور کر دیتا ہے کیونکہ پاکی کے وصف میں یہ دونوں مشترک ہیں، نیز ان روایات سے یہ بھی استدلال کیا گیا ہے کہ زمین کے تمام اجزاء سے تیمم کرنا جائز ہے۔ [فتح الباري: 567/1]
➌ کیا صرف مٹی سے تیمم جائز ہے یا زمین کے تمام اجزاء، مٹی، پتھر اور زمین کے دیگر اجزاء سے تیمم جائز ہے، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے لیکن راجح قول کے مطابق زمین کے تمام اجزاء سے تیمم کرنا جائز ہے۔
کیونکہ قرآن حکیم میں پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں ﴿صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ ”پاک مٹی (صعید)“ سے تیمم کرنے کا حکم ہے [سورة النساء: 43] ۔
صعید کی تعیین میں اہل لغت کے اقوال پیش خدمت ہیں، جس سے صعید کا اطلاق وجہ الارض، زمین کے ظاہر حصے (مٹی، پتھر، چونا، غرض جو بھی چیز زمین کا ظاہر حصہ ہے) پر ہوتا ہے۔
➊ قاموس میں ہے کہ صعید کا معنی مٹی یا وجہ الارض (زمین کا ظاہر حصہ) ہے۔
➋ مصباح میں ہے کہ صعید سے مقصود وجہ الارض ہے خواہ وہ مٹی ہو یا زمین کا کوئی اور جز۔
◈ زجاج کہتے ہیں: اس مفہوم میں اہل لغت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
➌ ◈ ازہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ [سورة النساء: 43] میں صعید سے مراد مٹی ہے اور معالی کی کتاب فقہ اللغۃ میں صعید کا معنی زمین کے ظاہر حصہ کی مٹی درج ہے۔
➍ مصباح میں ہے کہ کلام عرب میں لفظ صعید کا اطلاق کئی معنوں پر ہوتا ہے: ➊ زمین کے ظاہر حصہ کی مٹی، ➋ وجہ الارض (زمین کا ظاہر حصہ) اور ➌ راستے پر ہوتا ہے۔
نیز امام مالک، ابوحنیفہ، عطاء، اوزاعی اور سفیان ثوری رحمہم اللہ کا مذہب ہے کہ زمین اور زمین کے ظاہر اجزاء سے تیمم کرنا جائز ہے۔ [نيل الأوطار: 281/1]
یہی موقف راجح ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 265]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 265 in Urdu
عروة بن الزبير ← عائشة بنت أبي بكر الصديق