🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1874. ‏(‏133‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَمَرَ هَذَا الْمُحْرِمَ الَّذِي ذَكَرْنَاهُ بِغَسْلِ الطِّيبِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ خَلُوقٌ فِيهِ زَعْفَرَانٌ وَالتَّزَعْفُرُ غَيْرُ جَائِزٍ لِلْحَلَالِ
اس بات کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس محرم کو اپنے جسم پر لگی خوشبو دھونے کا حُکم دیا تھا کیونکہ اس خوشبو میں زعفران ملا ہوا تھا اور زعفرانی خوشبو تو غیر محرم کے لئے بھی حرام ہے چہ جائیکہ محرم اسے استعمال کرے۔ اس کے لئے تو بالاولیٰ حرام ہے


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2672
ثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَعَبْدُ الْمَلَكِ ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَالْحَجَّاجُ ، كُلُّهُمْ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ عَلَيْهَا رَدْغٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ فَمَا تَرَى، وَالنَّاسُ يَسْخَرُونَ مِنِّي، قَالَ: فَأَطْرَقَ عَنْهُ هُنَيْهَةً، قَالَ: ثُمَّ دَعَاهُ، فَقَالَ: " اخْلَعْ عَنْكَ هَذِهِ الْجُبَّةَ، وَاغْسِلْ عَنْكَ هَذَا الزَّعْفَرَانَ، وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجَّتِكَ" ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ: قَالَ حَجَّاجٌ: ثنا عَطَاءٌ، بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ، عَنْ أَبِيهِ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كُنَّا نَقُولُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَنَا هَذَا الْحَدِيثُ: يَخْرِقُ جُبَّتَهُ، فَلَمَّا بَلَغَنَا هَذَا الْحَدِيثُ أَخَذْنَا بِهِ
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے جبہ پہنا ہوا تھا جو زعفران میں لتھڑا ہوا تھا۔ تو اُس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، میں نے اس طرح احرام باندھا (جیسے آپ دیکھ رہے ہیں) جبکہ لوگ میرا مذاق اڑا رہے ہیں۔ اب آپ مجھے کیا حُکم دیتے ہیں۔ آپ نے تھوڑی دیر اپنا سر مبارک جھکا لیا اور اُسے جواب نہ دیا۔ پھر اُسے بلایا اور حُکم دیا: ”یہ جبہ اتار دو اور اپنے جسم سے اس زعفران کو دھو ڈالو اور اپنے عمرے میں اسی طرح عمل کرو جس طرح تم اپنے حج میں کرتے ہو۔“ حدیث کے آخر میں ہے، امام عطاء فرماتے ہیں کہ ہمیں ہی حدیث پہنچنے سے پہلے ہم کہتے تھے کہ ایسا شخص اپنے جبے کو پھاڑ ڈالے، پھر جب ہمیں یہ حدیث مل گئی تو ہم نے اسی کے مطابق عمل اختیار کرلیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2672]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1536، 1789، 1847، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1180، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1179، وابن الجارود فى "المنتقى"، 492، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2670، 2671، 2672، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3778، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2667، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1819، والترمذي فى (جامعه) برقم: 835، 836، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9189، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2474، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18231»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حجاج بن أرطاةصدوق كثير الخطأ والتدليس
👤←👥هشيم بن بشير
Newهشيم بن بشير ← حجاج بن أرطاة
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥محمد بن هشام بن عيسى الطالقاني
Newمحمد بن هشام بن عيسى الطالقاني ← هشيم بن بشير
ثقة
👤←👥يعلى بن أمية بن أبي عبيدة الحنظلى
Newيعلى بن أمية بن أبي عبيدة الحنظلى ← محمد بن هشام بن عيسى الطالقاني
صحابي ، مشهور .
👤←👥صفوان بن يعلى بن أمية التميمي
Newصفوان بن يعلى بن أمية التميمي ← يعلى بن أمية بن أبي عبيدة الحنظلى
ثقة
👤←👥يعلى بن أمية بن أبي عبيدة الحنظلى
Newيعلى بن أمية بن أبي عبيدة الحنظلى ← صفوان بن يعلى بن أمية التميمي
صحابي ، مشهور .
👤←👥عطاء بن أبي رباح
Newعطاء بن أبي رباح ← يعلى بن أمية بن أبي عبيدة الحنظلى
ثقة فقيه ، فاضل لكنه كثير الإرسال ، وقيل : إنه تغير بآخره ، ولم يكثر ذلك منه
👤←👥حجاج بن أرطاة
Newحجاج بن أرطاة ← عطاء بن أبي رباح
صدوق كثير الخطأ والتدليس
👤←👥محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى
Newمحمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى ← حجاج بن أرطاة
صدوق ، سيئ الحفظ جدا
👤←👥عبد الله بن ميسرة الحارثي
Newعبد الله بن ميسرة الحارثي ← محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى
ضعيف
👤←👥منصور بن زاذان الثقفي
Newمنصور بن زاذان الثقفي ← عبد الله بن ميسرة الحارثي
ثقة ثبت عابد
👤←👥هشيم بن بشير
Newهشيم بن بشير ← منصور بن زاذان الثقفي
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥محمد بن هشام بن عيسى الطالقاني
Newمحمد بن هشام بن عيسى الطالقاني ← هشيم بن بشير
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2672 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2672
فوائد:
➊ علماء کا محرم کے لیے زعفران اور ورس سے معطر لباس پہننے کی حرمت پر اجماع ہے اور تمام خوشبویات اس حکم میں شامل ہیں۔ محرم کے لیے خوشبو کے استعمال سے روکنے کا سبب یہ ہے کہ یہ مجامعت پر برانگیختہ کرتی ہے۔ اور یہ حاجی کے تذلل و عاجزی کے بھی منافی ہے۔ کیونکہ حاجی کی حالت پراگندہ سر اور پراگندہ بال مقصود ہے۔ نیز خوشبو کے استعمال کی حرمت میں مرد اور عورتیں یکساں ہیں۔ اسی طرح لباس کے سوا احرام کے تمام محرمات ان پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔
➋ حالت احرام میں اگر لاعلمی سے خوشبو استعمال کر لے تو بدن پر لگی خوشبو کو تین مرتبہ دھونا اور اس لباس کو اتار دینا مشروع ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2672]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2672 in Urdu