صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
218. (216) باب استحباب غسل دم الحيض من الثوب بالماء والسدر، وحكه بالأضلاع،
حیض کے خون والے کپڑے کو پانی اور بیری سے دھونا اور اسے لکڑی سے کھرچنا مستحب ہے
حدیث نمبر: Q277
إِذْ هُوَ أَحْرَى أَنْ يَذْهَبَ أَثَرُهُ مِنَ الثَّوْبِ إِذَا حُكَّ بِالضِّلَعِ، وَغُسِلَ بِالسِّدْرِ مَعَ الْمَاءِ، مِنْ أَنْ يُغْسَلَ بِالْمَاءِ بَحْتًا.
کیونکہ صرف پانی سے دھونے کی بجائے جب اسے لکڑی سے کھرچا جائے اور پانی اور بیری سے دھویا جائے تو یہ خون کے اثر کو مٹانے میں زیادہ مؤثر اور کارگر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب تطهير الثياب بالغسل من الأنجاس/حدیث: Q277]
حدیث نمبر: 277
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ ثَابِتٍ وَهُوَ الْحَدَّادُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:" اغْسِلِيهِ بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ، وَحُكِّيهِ بِضِلْعٍ"
سیدہ اُم قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کو لگنے والے حیض کے خون کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُسے پانی اور بیری (کے پتّوں) سے دھولو اور اُسے لکڑی سے کُھرچ ڈالو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب تطهير الثياب بالغسل من الأنجاس/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 277، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1395، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 291، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 282، وأبو داود فى (سننه) برقم: 363، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 628، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4176، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27640»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥آمنة بنت محصن الأسدية، أم قيس | صحابي | |
👤←👥عدي بن دينار القرشي عدي بن دينار القرشي ← آمنة بنت محصن الأسدية | ثقة | |
👤←👥ثابت بن هرمز الكوفي، أبو المقدام ثابت بن هرمز الكوفي ← عدي بن دينار القرشي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← ثابت بن هرمز الكوفي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 277 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 277
فوائد:
◈ خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام قیس بنت محصن کو حیض آلود کپڑا ہڈی سے کھرچنے کا حکم اس لیے صادر کیا کہ کپڑے سے لگی مجسم نجاست اتر جائے، پھر پانی کے استعمال سے نجاست کا اثر زائل ہو جائے۔
❀ «اغسليه بماء والسدر»
اس میں بیری کے پتوں کا اضافہ طہارت میں مبالغہ اور خوب صفائی کے لیے ہے، ورنہ نجاست کی طہارت کے لیے پانی کافی ہے۔ [عون المعبود: 44/2]
◈ خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام قیس بنت محصن کو حیض آلود کپڑا ہڈی سے کھرچنے کا حکم اس لیے صادر کیا کہ کپڑے سے لگی مجسم نجاست اتر جائے، پھر پانی کے استعمال سے نجاست کا اثر زائل ہو جائے۔
❀ «اغسليه بماء والسدر»
اس میں بیری کے پتوں کا اضافہ طہارت میں مبالغہ اور خوب صفائی کے لیے ہے، ورنہ نجاست کی طہارت کے لیے پانی کافی ہے۔ [عون المعبود: 44/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 277]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 277 in Urdu
عدي بن دينار القرشي ← آمنة بنت محصن الأسدية