صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1952. (211) باب الرخصة للمعذور فى الركوب فى الطواف بالبيت وبين الصفا والمروة
معذور شخص کے لئے رخصت ہے کہ وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی سواری پر بیٹھ کر کرلے
حدیث نمبر: 2776
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، أَيْضًا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا قَدِمَتْ وَهِيَ مَرِيضَةٌ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلاةُ، فَقَالَ: " طُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ، وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ" ، هَذَا حَدِيثُ الدَّوْرَقِيِّ
حضرت زینب بنت ام سلمہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلمہ مکّہ مکرّمہ آئیں تو وہ بیمار تھیں، اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی بیماری کے متعلق بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سواری پر بیٹھ کر لوگوں کے پیچھے پیچھے طواف کرلو۔“ یہ جناب الدورقی کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2776]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 464، 1619، 1633، 4853، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1276، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1371، وابن الجارود فى "المنتقى"، 508، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 523، 2776، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3830، 3833، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2925، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1882، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2961، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9339، 9482، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27128»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2776 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2776
فوائد:
➊ سواری پر طواف کرنا جائز ہے۔
➋ طواف میں عورتیں مردوں سے علیحدہ رہیں اور اختلاط سے گریز کریں۔
➊ سواری پر طواف کرنا جائز ہے۔
➋ طواف میں عورتیں مردوں سے علیحدہ رہیں اور اختلاط سے گریز کریں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2776]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2776 in Urdu
زينب بنت أم سلمة المخزومية ← أم سلمة زوج النبي