صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1966. (225) باب إهلال المتمتع بالحج يوم التروية من مكة
حج تمتع کرنے والا شخص یوم الترویہ (8 ذوالحجہ) کو مکّہ مکرّمہ سے احرام باندھے گا اور تلبیہ پکارے گا
حدیث نمبر: 2795
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ دَاوُدَ . ح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ ابْنِ الشَّهِيدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي نَضْرٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا طُفْنَا بِالْبَيْتِ، قَالَ: " اجْعَلُوهَا عُمْرَةً، إِلا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ"، قَالَ: فَجَعَلْنَاهَا عُمْرَةً، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ صَرَخْنَا بِالْحَجِّ وَانْطَلَقْنَا إِلَى مِنًى
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (حج کے لئے نکلے۔ (مکّہ مکرّمہ پہنچ کر) جب ہم نے طواف کرلیا تو آپ نے فرمایا: ”اپنے اس حج کوعمرے میں تبدیل کرلو، سوائے اس کے جو قربانی کا جانور ساتھ لایا ہے۔“ تو ہم نے اسے عمرہ بنالیا۔ پھر جب یوم ترویہ آیا تو ہم نے حج کا تلبیہ پکارا اور منیٰ کی طرف چلے گئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1247، 1248، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2795، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3793، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9027، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11170»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2795 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2795
فوائد:
➊ آٹھ ذوالحجہ کو منیٰ میں پہنچنا مسنون ہے۔
پھر اگر حجِ قران یا افراد والا حاجی ہو تو وہ احرام میں منیٰ ہی پہنچے گا اور حجِ تمتع کرنے والا یومِ ترویہ کو احرام باندھے گا۔ [فقہ السنۃ: 1/35]
➊ آٹھ ذوالحجہ کو منیٰ میں پہنچنا مسنون ہے۔
پھر اگر حجِ قران یا افراد والا حاجی ہو تو وہ احرام میں منیٰ ہی پہنچے گا اور حجِ تمتع کرنے والا یومِ ترویہ کو احرام باندھے گا۔ [فقہ السنۃ: 1/35]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2795]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2795 in Urdu
المنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري