صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2045. (304) باب نحر البدن قياما معقولة
اونٹ کو کھڑا کرکے ٹانگ باندھ کر نحر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2894
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " وَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بَدَنَاتٍ قِيَامًا" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ أَنَسٍ مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا فِي ذِكْرِ الْعَدَدِ الَّذِي لا يَكُونُ نَفْيًا عَمَّا زَادَ عَلَى ذَلِكَ الْعَدَدِ، وَلَيْسَ فِي قَوْلِ أَنَسٍ: نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بَدَنَاتٍ أَنَّهُ لَمْ يَنْحَرْ بِيَدِهِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِ بَدَنَاتٍ، لأَنَّ جَابِرًا قَدْ أَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ نَحَرَ بِيَدِهِ ثَلاثَةً وَسِتِّينَ مِنْ بُدْنِهِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے سات اونٹ کھڑے کرکے نحر کیے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی یہ روایت اسی قسم سے ہے جسے میں اپنی کتابوں میں کئی مقامات پر بیان کر چکا ہوں کہ کوئی عدد اپنے سے زائد کی نفی نہیں کرتا لہٰذا سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے سات اونٹ نحر کیے، اس سے یہ دلیل نہیں ملتی کہ آپ نے سات سے زیادہ اونٹ نحرنہیں کیے کیونکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے تریسٹھ اونٹ نحر کیے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2894]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1089، 1546، 1547، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 162، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2618، 2619، 2894، 2895، 2896، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2743، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1742، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 468، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1202، والترمذي فى (جامعه) برقم: 546، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2917، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2734، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5091»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2894 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2894
فوائد:
➊ اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور اس کو نحر کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ یہ تین ٹانگوں پر کھڑا ہو اس کا بایاں اگلا پاؤں بندھا ہو، پھر گردن کے گڑھے میں خنجر مارا جائے۔
◈ مالک، شافعی، اسحاق اور ابن منذر نے اس طریقے کو مستحب قرار دیا ہے۔ [المغني: 622/3]
➊ اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور اس کو نحر کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ یہ تین ٹانگوں پر کھڑا ہو اس کا بایاں اگلا پاؤں بندھا ہو، پھر گردن کے گڑھے میں خنجر مارا جائے۔
◈ مالک، شافعی، اسحاق اور ابن منذر نے اس طریقے کو مستحب قرار دیا ہے۔ [المغني: 622/3]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2894]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2894 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← أنس بن مالك الأنصاري