صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2065. (324) باب ذكر الدليل على أن اسم الكل قد يقع على البعض
اس بات کی دلیل کا بیان کہ کل کا اطلاق بعض پر بھی ہوتا ہے اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی قربانی کے اونٹوں کا سارا گوشت تقسیم کرنے کا حُکم دیا، اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ اس گوشت کے علاوہ تقسیم کردیں جو آپ نے ہر اونٹ سے کچھ گوشت لیکر پکانے کا حُکم دیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کا شوربہ پیا تھا اور گوشت نوش فرمایا تھا
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حُکم دیا کہ ہر اونٹ کے گوشت سے ایک ٹکڑا ہنڈیا میں ڈال کر پکایا جائے، پھر آپ نے وہ گوشت کھایا اور اس کا شوربہ پیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث: «سياتي برقم: 2924.»
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2921 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2921
فوائد:
➊ ہدی کے جانور میں سے کچھ گوشت استعمال کرنا اور باقی تمام گوشت صدقہ کرنا جائز ہے۔
➋ قربانی کے جانور کے چمڑے اور جھول وغیرہ کو صدقہ کرنا یا ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے۔
➊ ہدی کے جانور میں سے کچھ گوشت استعمال کرنا اور باقی تمام گوشت صدقہ کرنا جائز ہے۔
➋ قربانی کے جانور کے چمڑے اور جھول وغیرہ کو صدقہ کرنا یا ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2921]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2921 in Urdu