صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2076. (335) باب إباحة التطيب يوم النحر قبل الزيارة بالطيب الذى فيه مسك.
یوم النحر دس ذوالحجہ کو طواف زیارہ سے پہلے کستوری والی خوشبو لگانا جائز ہے
حدیث نمبر: 2935
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ يُخْبِرُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: فَحِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: " مَالَكِ أَنَفَسْتِ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ"
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس مسئلے کی دلیل منصور بن زاذان کی عبدالرحمن بن قاسم سے مروی روایت میں کتاب کے شروع میں باب الطيب عند الحرام کے تحت بیان کر چکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2935]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، تقدم برقم: 2583.»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2935 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2935
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ جمرہ عقبہ کی رمی کرنے اور حلق یا تقصیر کے بعد اور طوافِ افاضہ سے قبل خوشبو استعمال کرنا مباح ہے۔
◈ شافعی اور مالک کے سوا تمام علماء اسی مذہب کے قائل ہیں۔ [شرح النووي: 99/8]
➋ جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد اور طوافِ افاضہ سے قبل کستوری سمیت ہر قسم کی خوشبو کا استعمال جائز ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2935]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2935 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق