🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2163. ‏(‏422‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى صِحَّةِ هَذَا الْمَتْنِ،
اس حدیث کے متن کے صحیح ہونے کی دلیل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3061
ثَنَاهُ ثَنَاهُ الْمَخْزُومِيُّ، وَقَالَ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ ، وَقَالَ: فَمَا لَهُ خَرَجَ مِنَ الْحَرَمِ، وَكَانَتْ قُرَيْشٌ لا تُجَاوِزُ الْحَرَمَ، تَقُولُ: نَحْنُ أَهْلُ اللَّهِ لا نَخْرُجُ مِنَ الْحَرَمِ، وَلَمْ يَقُلْ كَانَ يَقِفُ بِعَرَفَةَ سِنِيهِ الَّتِي كَانَ بِهَا ، وَخَبَرُ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ مِنْ هَذَا الْبَابِ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ (قریشی ہونے کے باوجود) حدود حرم سے باہر کیوں گئے ہیں۔ جبکہ قریش حدود حرم سے باہر نہیں نکلتے تھے، وہ کہتے تھے کہ ہم اللہ والے لوگ ہیں، ہم حرم کی حدود سے نہیں نکلیں گے۔ لیکن یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ آپ اسی جگہ عرفات میں ٹھہرے ہوئے تھے جہاں آپ پہلے ٹھہرا کرتے تھے۔ جناب ربیعہ بن عباد کی روایت بھی اس باب کے متعلق ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3061]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1664، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1220، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2823، 3057، 3059، 3060، 3061، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3849، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1710، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3013، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9547، 9548، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17009، والحميدي فى (مسنده) برقم: 569»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جبير بن مطعم القرشي، أبو محمد، أبو سعيد، أبو عديصحابي
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 3061 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 3061
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبل از ہجرت دو حج ادا کیے۔
اور بعد از ہجرت حجۃ الوداع کا فریضہ انجام دیا، یوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کل تین حج ادا کیے ہیں اور فرض حج حجۃ الوداع ہی تھا۔
➋ قبل از ہجرت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں وقوف فرماتے، جبکہ قریشی قبائل کے دیگر افراد ذاتی امتیاز کی وجہ سے مزدلفہ میں وقوف کرتے اور عرفات میں وقوف کو اپنے شایانِ شان نہ جانتے تھے۔
پھر وقوفِ عرفہ کو ارکانِ حج میں سے باقاعدہ رکن قرار دیا گیا، یوں صحتِ حج کے لیے عرفات میں وقوف شرط ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 3061]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 3061 in Urdu