صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
239. (6) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ إِقَامَ الصَّلَاةِ مِنَ الْإِسْلَامِ " إِذِ الْإِيمَانُ وَالْإِسْلَامُ اسْمَانِ بِمَعْنًى وَاحِدٍ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نماز قائم کرنا اسلام کا جُز ہے کیونکہ اسلام اور ایمان ہم معنی دو اسم ہیں
حدیث نمبر: 309
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا أَبُو النَّضْرِ ، نا عَاصِمٌ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بُنِيَ الإِسْلامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامُ الصَّلاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَحَجُّ الْبَيْتِ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ" . نا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نا عَاصِمٌ ، أَخْبَرَنِي وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِمِثْلِهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْحَدِيثِ فِي كِتَابِ الإِيمَانِ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، اور زکٰوۃ ادا کرنا اور بیت اللہ شریف کا حج کرنا اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ اپنے استاد محمد بن یحییٰ کی سند سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کے طرق کتاب الایمان میں بیان کیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 8، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 16، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 308، 309، 1880، 1881، 2505، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 158، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5016، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1705، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4890، والحميدي فى (مسنده) برقم: 720»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 309 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 309
فوائد:
➊ اسلام کے بنیادی ارکان، جن پر اسلام کی عمارت استوار ہے، پانچ ہیں: (۱) توحید و رسالت کا اقرار (۲) نماز (۳) زکوٰۃ (۴) رمضان کے روزے (۵) حج۔
چنانچہ جس شخص کا ان پانچ ارکان پر صحیح اعتقاد و عمل ہے، وہ خالص مسلم ہے اور ان میں سے کسی ایک رکن کی نفی یا کسی ایک رکن کو یا سبھی ارکان کو تسلیم کرنے کے باوجود کلی ترک کر دینا، اسلام کے منافی اور ایسا شخص دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔
یہ پانچ ارکان صحتِ اسلام کی شرط ہیں اور شرط کی عدم موجودگی میں مشروط (اسلام اور دخولِ جنت کا وعدہ) خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
➋ اکثر لوگ اسی غفلت کا شکار ہیں کہ توحید و رسالت کے اقرار سے جنت کا حصول ممکن ہے۔
یہ خام خیالی ہے۔
بلکہ دخولِ جنت کے لیے ان بنیادی ارکان کا اہتمام شرط ہے، بصورتِ دیگر کوتاہیِ عمل کی صورت میں خواہشات کا سراب ایسے کوتاہ عملوں کی آخرت برباد کر دے گا۔
لہٰذا نیت و عمل اور حیلوں بہانوں سے اسلام کے بنیادی ارکان سے انحراف کے بجائے، ان بنیادی ارکان پر مضبوطی سے کاربند رہنا چاہیے اور شیطانی بہکاووں اور چالوں میں آ کر اسلام سے ہاتھ نہ دھو بیٹھنا چاہیے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 309]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 309 in Urdu
محمد بن زيد القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي