الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. (46) بَابُ الِاسْتِهَامِ عَلَى الْأَذَانِ إِذَا تَشَاجَرَ النَّاسُ عَلَيْهِ
جب اذان کہنے کے لیے لوگوں میں جھگڑا ہوجائے تو قرعہ اندازی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 391
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا ، أَخْبَرَهُ. ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، نا مَالِكٌ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الأَذَانِ وَالصَّفِّ الأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ، لاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ حَكِيمٍ. نا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَحْمَدِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو علم ہو جائے کہ اذان کہنے اور پہلی صف میں (نماز ادا کرنے میں) کیا اجر و ثواب ہے تو وہ پھر قرعہ اندازی کئے بغیر کوئی چارہ نہ پایئں، تو وہ قرعہ اندازی کریں گے۔ یہ یحییٰ بن حکیم کی حدیث ہے۔ عتبہ بن عبداللہ یحمدی کہتے ہیں کہ میں نے سمی سے یہ حدیث امام مالک پر قرات کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 615، 644، 652، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 437، ومالك فى (الموطأ) برقم: 220، وابن الجارود فى "المنتقى"، 333، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 391، 1475، 1481، 1482، 1484، 1554، 1555، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1659، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 539، وأبو داود فى (سننه) برقم: 548، 549، والترمذي فى (جامعه) برقم: 217، 225، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 791، 797، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2045، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7346»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 391 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 391
فوائد:
➊ اس حدیث میں اذان کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے کہ اذان دینا بہت زیادہ اجر و ثواب کا کام ہے۔
➋ الجھے معاملات اور جھگڑے کا باعث بننے والے امور میں قرعہ اندازی جائز ہے اور بذریعہ قرعہ اندازی جھگڑوں کو ٹالا جا سکتا ہے۔
نوٹ: جہاں تمام لوگوں کا برابر حق ہو وہاں قرعہ اندازی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے، مثلاً گائے کی قربانی کا گوشت سات برابر حصوں میں تقسیم کر کے قرعہ اندازی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر گوشت برابر حصوں میں تقسیم نہ کیا گیا تو قرعہ اندازی سے فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، ایسی قرعہ اندازی جوا ہے۔ بہت سی کمیٹیاں اور افراد قرعہ اندازی کے نام سے جوئے کے دھندے میں ملوث ہیں۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 391]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 391 in Urdu
مالك بن أنس ← سمي المخزومي