صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
290. (57) بَابُ الْأَمْرِ بِأَنْ يُقَالَ مَا يَقُولُهُ الْمُؤَذِّنُ إِذَا سَمِعَهُ يُنَادِي بِالصَّلَاةِ، بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ خَاصٌّ
جب مؤ ذن کو نماز کے لئے اذان دیتے ہوئے سنے تو ویسے ہی کہے جیسے اسے کہتے ہوئے سنے اس سلسلے میں مذکورہ روایت کا بیان جس کے الفاظ عام اور مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 412
نا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ عَمَّتِهِ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا كَانَ عِنْدَهَا فِي يَوْمِهَا فَسَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يُؤَذِّنُ، قَالَ كَمَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ حَتَّى يَفْرُغَ"
سیدہ اُم حبیبہ بنت سفیان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اُن کے گھر اُن کی باری والے دن تشریف فرما ہوتے اور مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنتے تو اٗسی طرح کہتے جیسے مؤذن کہتا حتیٰ کہ وہ (اذان سے) فارغ ہو جاتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 412]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 412، 413، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 738، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9780، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 719، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27409»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 412 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 412
فوائد:
اس حدیث کی وضاحت حدیث 213 کے تحت ملاحظہ کریں۔
اس حدیث کی وضاحت حدیث 213 کے تحت ملاحظہ کریں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 412]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 412 in Urdu
عبد الله بن عتبة بن أبي سفيان ← رملة بنت أبي سفيان الأموية