صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
338. (105) باب المخافتة بالقراءة فى الظهر والعصر وترك الجهر فيهما بالقراءة.
ظہر اور عصر کی نماز میں سری قرأت کرنے اور ان میں جہری قرأت نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 505
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نا الأَعْمَشُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا " أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ عَلِمْتُمْ؟ قَالَ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ" وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ، وَالْمَخْزُومِيُّ، وَأَبُو كُرَيْبٍ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ"
جناب ابومعمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کرتے تھے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں (کرتے تھے) ہم نے عرض کی تو آپ کو کیسے معلوم ہوتا (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت کی ہے) انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کے ہلنے سے (ہمیں علم ہو جاتا تھا) اس حدیث کے راوی جناب دورقی، مخزومی اور ابوکریب نے ”آپ کی داڑھی کے ہلنے سے“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 505]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 746، 760، 761، 777، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 505، 506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1826، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 801، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21441، والحميدي فى (مسنده) برقم: 156»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 505 in Urdu
عبد الله بن سخبرة الأزدي ← خباب بن الأرت التميمي