صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
360. (127) باب النهي عن قراءة القرآن فى الركوع والسجود.
رکوع اور سجدوں میں قرآن مجید پڑھنا منع ہے
حدیث نمبر: 548
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ وَهُوَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَشَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ، يَرَاهَا الْمُسْلِمُ، أَوْ تُرَى لَهُ، أَلا إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا، فَأَمَّا الرُّكُوعُ، فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ، وَأَمَّا السُّجُودُ، فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ" . هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ ہٹایا جبکہ صحابہ کرام سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفیں بنائے ہوئے (نماز پڑھ رہے) تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، نبوت کی خوش خبریوں میں صرف نیک خواب باقی رہ گئے ہیں جنہیں مسلمان دیکھے گا یا اسے دکھائے جائیں گے، خبردار، بیشک مجھے رُکوع اور سجدے کی حالت میں قراءت کرنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا رُکوع میں رب تعالیٰ کی عظمت بیان کیا کرو اور سجدوں میں گڑگڑا کر خوب محنت سے دعائیں مانگو کیونکہ یہ بہت لائق ہے کہ تمہاری دعائیں قبول کی جائیں۔“ یہ عبدالجبار کی حدیث ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 479، وابن الجارود فى "المنتقى"، 226، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 548، 599، 602، 674، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1896، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1044، وأبو داود فى (سننه) برقم: 876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3899، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1069، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2608، 2730، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1925، والحميدي فى (مسنده) برقم: 495»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 548 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 548
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ رکوع و سجود میں قرآن کی تلاوت حرام ہے، اور رکوع و سجود کی حالت میں قرآن کی تلاوت سے نماز باطل ہوتی ہے یا نہیں، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ [نیل الأوطار: 258/2]
➋ رکوع و سجود میں قرآن کی تلاوت ممنوع ہے، اور رکوع کا وظیفہ تسبیح، جبکہ سجود کا وظیفہ تسبیح و دعا ہے۔ [شرح النووي: 196/4]
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ رکوع و سجود میں قرآن کی تلاوت حرام ہے، اور رکوع و سجود کی حالت میں قرآن کی تلاوت سے نماز باطل ہوتی ہے یا نہیں، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ [نیل الأوطار: 258/2]
➋ رکوع و سجود میں قرآن کی تلاوت ممنوع ہے، اور رکوع کا وظیفہ تسبیح، جبکہ سجود کا وظیفہ تسبیح و دعا ہے۔ [شرح النووي: 196/4]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 548]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 548 in Urdu
عبد الله بن معبد الهاشمي ← عبد الله بن العباس القرشي