صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
363. (130) باب ذكر العلة التى لها سجد النبى صلى الله عليه وسلم فى (ص).
سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 552
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْمُجَاهِدِ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : سَجْدَةُ ص مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا؟ قَالَ:" فَتَلا عَلَيَّ: وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90، قَالَ: كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . نا الأَشَجُّ ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، نا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، بِهَذَا
حضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، سورہ «ص» کا سجدہ آپ نے کس دلیل کی بنا پر اخذ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ تو اُنہوں نے مجھ پر یہ آیت مبارکہ پڑھی: «وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ» (اور ان کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان اور ایوب ہیں) «أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» (یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ﷲ نے ہدایت عطا کی ہے، لہٰذا آپ بھی انہی کی ہدایت کی پیروی کریں۔) فرمایا کہ داؤد علیہ السلام نے اس میں سجدہ کیا تھا، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
الرواة الحديث:
عبد الملك بن حميد الخزاعي ← العوام بن حوشب الشيباني