صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. (137) بَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ فِي السُّجُودِ عِنْدَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ.
سجدہ تلاوت میں ذکر اور دعا پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 564
نَاهُ بُنْدَارٌ ، أنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أنا خَالِدٌ وَهُوَ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عَائِشَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ وَهُوَ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، غَيْرُ أَنَّ أَبَا بِشْرٍ لَمْ يَقُلْ: بِاللَّيْلِ، وَزَادَ: يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ
امام صاحب اپنے استاد گرامی جناب بندار سے حضرت ابوالعالیہ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کرتے ہیں۔ حدیث کے راوی جناب ابوبشر نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ رات کے وقت اور ان الفاظ کا اضافہ بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا تین بار پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 564، 565، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 805، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1128، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1414، والترمذي فى (جامعه) برقم: 580، 3425، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3844، 3845، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1514، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24656»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 564 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 564
فوائد:
❀ سجدہ تلاوت کی یہ دعا: «سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ» صحیح سند سے ثابت ہے۔ [مسند أحمد: 30/6، جامع الترمذي: 580، سنن النسائي: 1129]
◈ علامہ البانی رحمہ اللہ اور شعیب ارنؤوط نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔
لہذا سجدہ تلاوت میں مذکورہ دعا کا اہتمام مشروع ہے۔
❀ سجدہ تلاوت کی یہ دعا: «سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ» صحیح سند سے ثابت ہے۔ [مسند أحمد: 30/6، جامع الترمذي: 580، سنن النسائي: 1129]
◈ علامہ البانی رحمہ اللہ اور شعیب ارنؤوط نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔
لہذا سجدہ تلاوت میں مذکورہ دعا کا اہتمام مشروع ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 564]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 564 in Urdu
أبو العالية الرياحي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق