صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
389. (156) باب التحميد مع التسبيح، ومسألة الله الغفران فى الركوع.
رکوع میں تسبیح کے ساتھ حمد و ثناء بیان کرنے اور اللہ تعالیٰ سے بخشش کا سوال کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 605
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ، أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبِّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ" . نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا، وَقَالَ: مِمَّا يُكْثِرُ، أَنْ يَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رُکوع اور سجدوں میں اکثر یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ» ”اے اللہ، اے ہمارے رب تو اپنی حمد و ثنا کے ساتھ پاک و مقدس ہے۔ اے اللہ، مجھے معاف فرما۔“ (اس طرح) آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تفسیر کرتے تھے۔ امام صاحب اپنے استاد محترم جناب سلم بن جنادہ کی سند سے یہ روایت بیان کرتے ہیں اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا پڑھتے تھے، «سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ» ۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 605]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 794، 817، 4293، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 484، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 605، 847، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1929، وأبو داود فى (سننه) برقم: 877، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2601، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24699»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 605 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 605
فوائد:
➊ رکوع و سجود میں مذکورہ دعا کا بکثرت استعمال اولیٰ و افضل اور مستحب فعل ہے۔
➋ «يَتَأَوَّلُ الْقُرْآن» کا مفہوم یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم صادر ہوا تھا کہ آپ ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾ [سورة النصر: 3] اپنے رب کی حمد بیان کریں اور اس سے استغفار کریں، چنانچہ آپ اس حکم کی تعمیل میں رکوع و سجود میں مذکورہ دعا کا اہتمام کرتے تھے۔
➊ رکوع و سجود میں مذکورہ دعا کا بکثرت استعمال اولیٰ و افضل اور مستحب فعل ہے۔
➋ «يَتَأَوَّلُ الْقُرْآن» کا مفہوم یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم صادر ہوا تھا کہ آپ ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾ [سورة النصر: 3] اپنے رب کی حمد بیان کریں اور اس سے استغفار کریں، چنانچہ آپ اس حکم کی تعمیل میں رکوع و سجود میں مذکورہ دعا کا اہتمام کرتے تھے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 605]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 605 in Urdu
سفيان الثوري ← منصور بن المعتمر السلمي