الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
400. (167) بَابُ الْقُنُوتِ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا وَتَأْمِينِ الْمَأْمُومِينَ عِنْدَ دُعَاءِ الْإِمَامِ فِي الْقُنُوتِ، ضِدَّ مَا يَفْعَلُهُ الْعَامَّةُ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ فَيَضِجُّونَ بِالدُّعَاءِ مَعَ دُعَاءِ الْإِمَامِ.
تمام نمازوں میں قنوت کرنے اور قنوت میں دعا پڑھتے وقت امام کے ساتھ مقتدیوں کے آمین کہنے کا بیان قنوت وتر میں امام کی دعا کے ساتھ مقتدیوں کا دعا پڑھ کر شوروغل مچانا درست نہیں ہے
حدیث نمبر: 618
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أنا أَبُو النُّعْمَانِ ، أنا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو زَيْدٍ الأَحْوَلُ ، حَدَّثَنَا هِلالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَنَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا فِي الظُّهْرِ، وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ، وَالْعِشَاءِ، وَالصُّبْحِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ، إِذَا قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، فِي الرَّكْعَةِ الأَخِيرَةِ، يَدْعُو عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ، وَيُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَهُ" . قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى الإِسْلامِ فَقَتَلُوهُمْ. قَالَ عِكْرِمَةُ: هَذَا مِفْتَاحُ الْقُنُوتِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک مسلسل ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح میں ہر نماز کے بعد، آخری رکعت میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے تو قنوت کرتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنی سلیم کے ایک قبیلے رعل، ذکوان اور عصیہ پر بد دعا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے مقتدی صحابہ آمین کہتے تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف اسلام کی دعوت دینے کے لئے (کچھ قراء کرام) بھیجے تھے تو اُنہوں نے انہیں قتل کر دیا۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث دعائے قنوت (کی مشروعیت کی) کنجی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 618]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 221، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 618، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 825، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1443، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3149، 3204، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2790»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عباس | أحد المكثرين من الصحابة | |
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن عباس | ثقة ثبت عالم بالتفسير ، لم يثبت تكذيبه عن ابن عمر ، ولا تثبت عنه بدعة | |
👤←👥هلال بن خباب هلال بن خباب ← عكرمة مولى ابن عباس | صدوق ، تغير بآخره | |
👤←👥ثابت بن يزيد الأحول العطار ثابت بن يزيد الأحول العطار ← هلال بن خباب | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن الفضل السدوسي محمد بن الفضل السدوسي ← ثابت بن يزيد الأحول العطار | ثقة ثبت ، تغير في آخر عمره | |
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي محمد بن يحيى الذهلي ← محمد بن الفضل السدوسي | ثقة حافظ جليل |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 618 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 618
فوائد:
➊ مصائب کے نزول کے وقت یا پانچوں نمازوں میں قنوتِ نازلہ مشروع ہے۔ [فقه السنة: 186/1]
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب مسلمانوں پر مصائب نازل ہوں تو تمام نمازوں میں قنوتِ نازلہ مستحب فعل ہے۔ [عون المعبود: 206/4]
➌ ◈ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح منقول ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تمہاری نسبت میری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے قریب تر ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اولاً قنوتِ نازلہ کا اہتمام کیا پھر اسے ترک کر دیا۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ پسند کیا کہ وہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ یہ قنوتِ نازلہ مسنون فعل ہے۔ نیز اس میں ان لوگوں کے موقف کی تردید ہے جو نمازِ فجر میں مطلق قنوت کو مکروہ خیال کرتے ہیں اور قنوتِ نازلہ کو منسوخ قرار دیتے ہیں۔ البتہ اہل حدیث قنوتِ نازلہ کو مکروہ و مستحب قرار دینے والوں میں سے متوسط ہیں اور وہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت کی ہے وہاں قنوت کرتے ہیں اور جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت ترک کی ہے وہاں ترک کرتے ہیں اور اس مسئلہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل و ترک کی کامل اقتدا کرتے ہیں۔ [عون المعبود: 207/4]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 618]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 618 in Urdu
عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن عباس