صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
436. (203) بَابُ الْأَمْرِ فِي الِاجْتِهَادِ فِي الدُّعَاءِ فِي السُّجُودِ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ، وَمَا يُرْجَى فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ مِنْ إِجَابَةِ الدُّعَاءِ.
فرض نماز کے سجدوں میں محنت و کوشش کے ساتھ دعا مانگنے اور اس وقت میں دعا کی قبولیت کی امید کا بیان
حدیث نمبر: 674
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: " وَأَمَّا السُّجُودُ، فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ ہٹایا جبکہ لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہے سجدے تو ان میں خوب محنت و کوشش کے ساتھ دعا کیا کرو تو یہ زیادہ لائق ہے کہ تمہاری دعائیں قبول کی جائیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 479، وابن الجارود فى "المنتقى"، 226، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 548، 599، 602، 674، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1896، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1044، وأبو داود فى (سننه) برقم: 876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3899، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1069، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2608، 2730، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1925، والحميدي فى (مسنده) برقم: 495»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 674 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 674
فوائد:
➊ اس حدیث میں سجدہ میں کثرت سے دعا کرنے کی ترغیب ہے اور صحیح مسلم میں وارد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
❀ «أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ»
”سجدہ میں انسان اپنے رب کے قریب ترین ہوتا ہے، سو (حالت سجدہ میں) کثرت سے دعا کرو۔“ [صحیح مسلم: 482]
➋ سجدہ میں تسبیح «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» اور دیگر ادعیہ کو ملا کر پڑھنا مستحب فعل ہے۔
اس سے سجدہ کے بارے میں منقول احادیث پر بہتر طریقے سے عمل ہو گا، نیز رکوع میں تعظیم اور سجدہ میں اجتہاد کا حکم جمہور علماء کے نزدیک استحباب پر محمول ہے۔ [نیل الأوطار: 259/2]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 674]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 674 in Urdu
عبد الله بن معبد الهاشمي ← عبد الله بن العباس القرشي